تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
رُءُوسُهُنَّ كَأَسْنِمَةِ الْبُخْتِ الْمَائِلَةِ، لَا يَدْخُلْنَ الْجَنَّةَ وَلَا يَجِدْنَ رِيحَهَا، وَإِنَّ رِيحَهَا لَيُوجَدُ مِنْ مَسِيرَةِ كَذَا وَكَذَا۔(مسلم:4/2192)فأما أصحاب السياط فهم غلمان والي الشرطة ونحوه وأما الكاسيات ففيه أوجه أحدها معناه كاسيات من نعمة الله عاريات من شكرها والثاني كاسيات من الثياب عاريات من فعل الخير والاهتمام لآخرتهن والاعتناء بالطاعات والثالث تكشف شيئا من بدنها إظهارا لجمالها فهن كاسيات عاريات والرابع يلبسن رقاقا تصف ما تحتها كاسيات عاريات في المعنى۔(شرح محمد فؤاد عبد الباقی ) نبی کریمﷺکا ارشاد ہے : قریب ہے اگر تو دیر تک جیا تو ایسے لوگوں کو دیکھے گا اور وہ اللہ تعالیٰ کے غصے میں صبح کریں گے اور اللہ کے قہر میں شام کریں گے اور ان کے ہاتھوں میں بیل کی دُم کی طرح کے (کوڑے ) ہوں گے۔يُوشِكُ، إِنْ طَالَتْ بِكَ مُدَّةٌ، أَنْ تَرَى قَوْمًا فِي أَيْدِيهِمْ مِثْلُ أَذْنَابِ الْبَقَرِ، يَغْدُونَ فِي غَضَبِ اللهِ، وَيَرُوحُونَ فِي سَخَطِ اللهِ۔(مسلم:2857) نبی کریمﷺ کا ارشاد ہے کہ مجھے اپنی امّت پر چھ چیزوں کا خوف ہے : بچوں (نااہل اور بے وقوفوں )کی حکومت ، شُرطیوں(ظلم کرنے والےسپاہیوں) کا بکثرت ہوجانا،فیصلوں میں(ظلم و ستم کا رواج اور ) رشوت کا لین دین ،قطع رحمی ،خون کو ارزاں سمجھ لینا (یعنی انسانی جان کا بے قیمت ہوجانا)ایسی نسل کا پیدا ہوجاناجو قرآن کریم کو گانا بجانا بنالیں گے(یعنی گانے کی طرز پر پڑھنے لگیں گے )وہ لوگ ایسے شخص کو (قرآن سنانے کے لئے)آگے کریں گے جو اُن میں نہ دین کی زیادہ سمجھ بوجھ اور علم رکھتا ہوگا ،اور نہ ہی اُن میں افضل ہوگا وہ اُنہیں قرآن کریم گانے کی طرز پر سنائے گا۔يَتَخَوَّفُ عَلَى أُمَّتِهِ سِتَّ خِصَالٍ:إِمْرَةَ الصِّبْيَانِ، وَكَثْرَةَ الشُّرَطِ، وَالرَّشْوَةَ فِي الْحُكْمِ، وَقَطِيعَةَ الرَّحِمِ، واسْتِخْفَافٌ بِالدَّمِ، ونَشْءٌ يَتَّخِذُونَ الْقُرْآنَ مَزَامِيرَ، يُقَدِّمُونَ الرَّجُلَ لَيْسَ بأَفْقَهَهُمْ، وَلَا أَعْلَمَهُمْ، وَلَا بأَفْضَلَهُمْ، يُغَنِّيهِمْ غَنَاءً۔(طبرانی اوسط:685)إِنِّي أَخَافُ أَنْ يُدْرِكَنِي سِتٌّ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُهُنَّ:الْجَوْرُ بِالْحُكْمِ، وَالتَّهَاوُنُ بِالدِّمَاءِ، وَإِمَارَةُ السُّفَهَاءِ، وَقَطِيعَةُ الرَّحِمِ، وَكَثْرَةُ الشُّرَطِ، وَتَقْدِيمُ الْقَوْمِ الرَّجُلَ الْقَوْمَ لَيْسَ بِأَفْقَهِهِمْ وَلَا بِخَيْرِهِمْ لِيُغَنِّيَهُمْ بِالْقُرْآنِ۔(طبرانی کبیر:1834)