ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
مگر ہروقت اس کا خیال رکھنا یہ آسان کام نہیں ہے۔ یہ سوروں اور کتوں کا کام نہیں ہے، یہ رجال اﷲ کا کام ہے، اﷲ کے مرد اور ہیں گیڈر اور لومڑی اورگدھے اور ہیں۔ جو لوگ کسی امرد یا لڑکی کو دیکھتے ہیں انہیں خیال بھی نہیں ہوتا کہ میری آنکھیں خدا کی امانت ہیں،میں امانت کے خلاف کام کر رہا ہوں۔ یہ رجال اﷲ نہیں ہیں مخنث اور لومڑی ہیں۔ رجال اﷲ کون ہیں؟ مردانِ خدا کون ہیں؟ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: رِجَالٌ ۙ لَّا تُلۡہِیۡہِمۡ تِجَارَۃٌ وَّ لَا بَیۡعٌ عَنۡ ذِکۡرِ اللہِ مردانِ خدا وہ ہیں جن کوبڑی تجارت اور چھوٹی تجارت یعنی دنیاکی کوئی شئی اﷲسے غافل نہیں کرسکتی: یَخَافُوۡنَ یَوۡمًا تَتَقَلَّبُ فِیۡہِ الۡقُلُوۡبُ وَ الۡاَبۡصَارُ ؎ تو جو آدمی ایسے دن سے ڈرتا ہے کہ جس دن دل اور آنکھیں لوٹ پوٹ ہوجائیں گی تو وہ اﷲ کی مرضی پر چلتا ہے۔ ناراضگی سے بچتا ہے وہ مرد ہے، رجال اﷲ ہے، ان کو مرد فرمایا اور جو شخص قوی ہیکل ہے مگر اﷲ کا نافرمان ہے وہ مخنث اور عورتوں کی طرح ہے۔ اگر مرد ہے تو امتحان کے وقت کیوں مخنث اور لومڑی بن جاتا ہے۔ اگر اﷲ تعالیٰ نے ہم کو نظر بچانے کی قوت اور ہمت نہ دی ہوتی تو واﷲ میں کہتا ہوں کہ اﷲ ہم پر تقویٰ فرض نہ کرتا کیوں کہ اﷲ ظالم نہیں ہے کہ طاقت نہ ہو اور اس پر بوجھ ڈال دے۔پہلے اﷲ نے طاقت دی، مرتے دم تک ہمت دی ہے پھر تقویٰ فرض کیا ہے: وَ اعۡبُدۡ رَبَّکَ حَتّٰی یَاۡتِیَکَ الۡیَقِیۡنُ ؎ دلیل ہے کہ مرتے دم تک طاقت موجود ہے، ہمت موجود ہے مگر جو گناہ کرتا ہے وہ اﷲ کی عطا فرمودہ ہمت کو استعمال نہیں کرتا۔ یہ ظالم طاقت چور ہے،ہمت چور ہے،ہمت کو نفس کے لیے چرا کر رکھتا ہے تاکہ نفس کو کچھ مزہ آجائے۔ یہ خبیث اس قابل نہیں ہے کہ زندہ رہے۔ ------------------------------