ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
نقل سے تمہارا کام بن جائے گا۔ صحابہ کرام رضوان اﷲ تعالیٰ علیہم اجمعین کتنے مبارک ہیں کہ پوری کائنات میں رَأَیْتُمُوْنِیْ کا شرف صرف صحابہ کرام کو حاصل ہے، جنہوں نےحضورصلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، اس لیے صحابہ کے بتائے ہوئے طریقہ سے زیادہ کوئی دوسرا طریقہ معتبر نہیں کیوں کہ صحابہ کے علاوہ کسی نے حضورکو نہیں دیکھا۔اور رَأَیْتُمُوْنِیْ صرف نماز تک محدود نہیں ہے بلکہ رو زہ بھی ایسے رکھو جیسے مجھے دیکھتے ہو اور حج میں بھی میری نقل کرو، اگر میری مر ضی کے خلاف، میری سنت کے خلاف، میرے طریقہ کے خلاف تم حج کر و گے تو قبول نہیں ہو گا لہٰذا جیسے میں نے حج کیا ہے تم اس کی نقل کر لو، جیسے میں نے طواف کیا ہے ایسے ہی تم طواف کرلو، صفا مر وہ ، منیٰ، عرفات، مزدلفہ غرض ہر عبادت اسی طرح کرو جیسے مجھے دیکھتے ہو۔ میری نقل سے اﷲتمہیں پیار کرلے گا اسی لیے اﷲ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ اے نبی آپ کہہ دیجیے فَاتَّبِعُوۡنِیۡ یُحۡبِبۡکُمُ اللہُ ؎ میری اتبا ع کرو تو اﷲ تعالیٰ تمہیں اپنا پیا را بنا لیں گے۔میدان ِعر فات کی بہترین دعا یہاں پر ایک با ت یا دآئی کہ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عرفہ کے روز جو دعائیں میں نے پڑھیں یا مجھ سے پہلے انبیاء علیہم السلام نے پڑھیں ان میں بہترین دعا یہ ہےلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ؎ بتاؤ! اس میں حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے کوئی چیز مانگی ہے؟ بظاہر کچھ نہیں مانگا مگر سب دعاؤں سے افضل ہے کیوں کہ ثَنَاءُ الْکَرِیْمِ دُعَاءٌ کریم کی تعریف کرنا ہی دعا ہے کیوں کہ تعریف سے خوش ہو کر کریم بغیر مانگے عطا فرما دیتا ہے۔ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے اﷲ تعالیٰ کی رحمت کو جوش دِلانے کے لیے ایسی پیاری دعا سِکھائی جس میں صرف حق تعالیٰ کی حمد ہے اور حمد کا انکار ممکن نہیں، لہٰذا یہ دعا یقینا اﷲ قبول کرے گا۔ آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم عرض کر تے ہیںلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ آپ نے ثنا وہ شروع کی جو کلمہ کی بنیاد ہے کہ اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ یہ عقیدہ ایمان ------------------------------