ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
رکھتا ہے مجھ کو مست خزانہ یہ قلب کا ہوں اپنے دل میں دفن کچھ ارماں کیے ہوئے جہاں خزانہ دفن ہوتا ہے وہاں مستیاں ہوتی ہیں کہ نہیں؟ دفن کرنے والا مست ہوتا ہے، جو اپنے ناجائز ارمانوں کو اﷲ تعالیٰ کے لیے دفن کرتا ہے اﷲ کو اس پر پیار آتا ہے۔ پھر اس کو حلاوتِ ایمانی دے کر مست کردیتے ہیں۔سماع اور اس کے شرعی حدود مولانا منصور الحق صاحب سے اشعار سنانے کے لیے فرمایا۔ انہوں نے اپنے نہایت عمدہ اشعار ترنم سے سنائے، کئی غزلیں سنائیں جو محبت و معرفت سے بھری ہوئی تھیں۔ آخر میں حضرت والا نے فرمایا کہ مولانا رومی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں ؎ کہ غذائے عاشقاں باشد سماع عاشقوں کی غذا سماع ہے یعنی اﷲ تعالیٰ کی محبت کے اشعار حدودِ شریعت کے اندر سننا۔ معلوم ہوا کہ وہ عاشق ہی نہیں ہے اس کا عشق برائے نام ہے جو اشعار سے مست نہیں ہوتا۔یہ مولانا رومی رحمۃ اﷲ علیہ کاارشاد ہے۔ اگر کسی کو شعر و شاعری سے مناسبت نہیں ہے تو اس کے عشق میں کمی ہے اور سماع کے لیے حدودِ شریعت یہ ہیں کہ گانا باجا نہ ہو اور سنانے والا عورت اور امرد نہ ہو۔ مضمون خلافِ شریعت نہ ہو او رسننے والے اﷲ والے ہوں، صالحین ہوں۔ ۲۵؍ محرم الحرام ۱۴۲۳ھ مطابق ۸؍اپریل ۲۰۰۲ ء دوشنبہفلوریڈا جھیل کے کنارے حفاظتِ نظر کا عجیب علاج آج بعد فجر حضرت والا صبح کی سیر کے لیے دوبارہ فلوریڈا جھیل کے کنارے تشریف لائے۔ تھوڑی دیر چہل قدمی کے بعد جھیل کے کنارے جہاں حضرت والا کے لیے آرام دہ کرسی پر گدے لگا دیے گئے تھے تشریف فرما ہوئے اور تمام احباب گھاس