ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
میں ہے اور نفس ِاَمّارہ سب سے بڑا دشمن ہے کیوں کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارا سب سے بڑا دشمن تمہارا نفس ہے جو تمہارے پہلو میں ہے۔ پس جو دشمن کی گود میں ہوگا اس کو عزت ملے گی؟ اﷲکی ستّاری ہے، پردہ پوشی ہے، اگر انسان کے کرتوت پر اﷲکی ستاری کا پردہ نہ ہو تو اتنے جوتے پڑیں کہ سر پر ایک بال بھی نہ رہے۔ پس اگر چاہتے ہوکہ غیراﷲسے پاک رہو تو اﷲسے محبت کرو اور اﷲوالوں سے محبت کرو اور سب سے ضرورت کا تعلق شریعت کی اجازت کے مطابق رکھو مگر محبت کرو صرف اﷲسے اور اﷲوالوں سے۔ جھیل کا کنارہ، درخت اور سبزہ کے منظر میں حضرت مرشدی کے روح پرور اِرشادات سے مردہ قلوب زندہ ہوگئے۔ لوگوں نے کہاکہ چار سال سے ہم لوگ حضرت کی آواز کو ترس رہے تھے۔ اﷲتعالیٰ حضرت والا کا سایہ ایک سو بیس سال تک صحت وعافیت کے ساتھ ہمارے سروں پرقائم رکھے۔ حضرتِ والا بھی آج بہت خوش تھے لیکن کافی دیرہوگئی تھی اور گھرواپسی کا وقت ہوگیا تھا۔ حضرت نے فرمایا کہ یہاں سے بادِلِ ناخواستہ جاؤں گا۔ مفتی حسین بھیات صاحب سے فرمایا کہ تم ایسی جگہ لائے ہو کہ یہاں سے اٹھنے کو جی نہیں چاہ رہاہے۔ درختوں کے جھرمٹ میں مزہ اور بڑھ گیا، یہاں اﷲکا نام لیاگیا، پانی کے قطرہ قطرہ کو اور درختوں کے پتا پتا کو اﷲقیامت کے دن گواہ بنادے اور قبول فرمالے اور ہم سب کو میرے احبابِ حاضرین و احبابِ غائبین اور پوری اُمتِ مسلمہ کو بے حساب بخش دے، آمین۔مجلس ۱۱ بجے دن برمکان مفتی حسین بھیات صاحب (لنیشیا) غمِ حسرت پر انوکھا مضمون آج اتوار ہے جو یہاں چھٹی کا دن ہے اس لیے رات اعلان کردیا گیا تھا کہ ۱۱ بجے دن حضرت والا کی مجلس ہوگی۔ بہت لوگ جمع ہوگئے۔ حضرت والا کے حکم پر قاری یعقوب صاحب نے حضرت والا کے اشعار سنانے شروع کیے اور جب اس شعر پر پہنچے کہ ؎