ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
ہے۔ اﷲتعالیٰ ہمت اور توفیق دے دے کہ نامحرم پر نظر نہ ڈالیں، کسی حسین کو نہ دیکھیں، اﷲتعالیٰ اس کی ہمت، اس کی توفیق دے دے اور اپنی رحمت سے اپنا بنالے، اﷲ سارے احکام پر عمل نصیب فرمائے اور تمام گناہوں سے بچنے کی توفیق نصیب فرمائے اور ایمان کی حلاوت دل کو عطا فرمائے اور اﷲ ہم سب سے راضی ہوجائے۔ رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ مغرب کی نماز کے بعد مدرسہ کا ہال لوگوں سے کھچا کھچ بھر گیا جو حضرت والا کی زیارت کے لیے آئے تھے۔ نماز پڑھ کر حضرت والا ہال میں تشریف لائے اور اپنے ارشادات سے مستفیض فرمایا۔مجلس بعدِ مغرب مدرسہ کے ہال میں حفاظتِ نظر کا انعام نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ ارشاد فرمایا کہصحابہ نے جب ملکِ شام فتح کیا تو کس طرح فتح ہوا۔ شام کا حسن مشہورہے، سبزہ آمیز ہوتاہے، گرین (Green)عیسائیوں نے اپنی خوبصورت لڑکیوں کو سجا کر دو رویہ کھڑا کردیا کہ صحابہ جب گزریں گے تو بدنگاہی کریں گے اور اﷲکی مدد ان سے ہٹ جائے گی تو فتح نہیں کرسکیں گے، یہ اسکیم بنائی، لیکن جب صحابہ گزرے تو سپہ سالار نے یہ آیت پڑھ دی قُلۡ لِّلۡمُؤۡمِنِیۡنَ یَغُضُّوۡا مِنۡ اَبۡصَارِہِمۡ؎ اے محمدصلی اﷲعلیہ وسلم آپ ایمان والوں سے فرمادیجیے کہ اپنی نگاہوں کو نیچی کرلیں۔ صحابہ کہتے ہیں کہ ایسا معلوم ہوا کہ یہ آیت ابھی ابھی نازل ہورہی ہے۔ جب صحابہ اس طرف سے نیچی نگاہ کرکے گزرگئے تو لڑکیوں نے اپنے ماں باپ سے کہا کہ آپ کی چال بے کار گئی۔ وہ لوگ تو فرشتے ہیں فرشتے! انہوں نے ہماری طرف دیکھا بھی نہیں اور محض اس عمل کی برکت سے بغیر جنگ کیے ہوئے فتح ہوگئی۔ ------------------------------