ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
بڑھاپے میں جوانی کا حال اور اگر ان حسینوں کو نہ چھوڑا تو اسّی برس کا لڑکا اور اسّی برس کی لڑکی جب آپ کے پاس آئے گی تب اس کو دیکھنے کو دل چاہے گا؟ تب تو اس کو دیکھ کر گدھے کی طرح بھاگو گے اور جب بھاگنے لگے تو اس پرجوتے برساؤکہ اب کیوں بھاگتاہے؟ کیا تجھے نہیں معلوم تھاکہ ایک دن یہ اسّی برس کی ہوگی یا اسّی برس کا ہوگا؟ جوانی میں تم نے کیوں دھوکا کھایا اور اگر دونوں کو رعشہ ہوگیا اور بڈھے بڑھیا دونوں معانقہ کرنا چاہ رہے ہیں تو معانقہ کے وقت عجیب منظر ہوگا کہ عاشق و معشوق گردن کپکپاتے ہوئے معانقہ کرنے جارہے ہیں لیکن جب دونوں نے گردن ملانی چاہی تو ایک نے اثبات کیا تو دوسرے نے بے اختیار گردن نفی میں ہلادی کیوں کہ ان کے اختیار میں نہیں تھا کہ نفی اثبات ساتھ ساتھ ہو۔ا س لیے ایک نے گردن ملائی تو دوسرے نے بے اختیار دوسری طرف دھکیل دی۔ کیادنیا ہے! ایسی سڑی ہوئی دنیا پر مرنے والا انتہائی بے وقوف اور گدھا ہے چاہے کتنا ہی بی کام، گریجویٹ اور اپٹوڈیٹ ہو۔ اﷲکے لیے توبہ کرلو، اﷲکے لیے رحم کرلو اپنی جان پر، اﷲکے لیے رحم کرلو اپنی جان پر، میں اﷲہی کے لیے کہتاہوں کہ اﷲکے لیے اپنی جان پررحم کرو۔ نظر کی حفاظت کرو اور دل کی حفاظت کرو۔ دشمن دوطرف سے حملہ کرتاہے، بارڈر سے یا کیپٹل پر۔ نظر کی حفاظت بارڈر یعنی سرحد کی حفاظت ہے اور دل کی حفاظت کیپٹل اور دارالخلافہ کی حفاظت ہے۔ یہ دونوں حفاظت کرلیجیے تو آپ کا ملکِ ایمان، ملکِ اسلام اور ملکِ احسان سب محفوظ رہے گا۔چہرہ ترجمانِ دل ہے ارشاد فرمایا کہ دیکھو اﷲکے لیے اپنے چہروں کو ذلیل نہ کرو کیوں کہ چہرہ ترجمانِ دل ہے۔ دل میں جو چیز ہوگی چہرہ اسی کا ترجمان ہوگا۔ یہ عجیب بات شاید مجھ ہی سے سنو گے، کتابوں میں نہیں پاؤگے۔ اگر دل میں کسی لڑکے کا عشق ہے تو چہرہ مقامِ گو کا ترجمان ہوگا اور اس پر گندگی کے اثرات ہوں گے اور اگر دل میں کسی عورت کا ناجائز عشق ہے تو چہرہ لعنتی مقام کی ترجمانی کرے گا۔ دل میں جوہوتاہے اس کا عکس چہرہ