ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
بوٹسوانا روانگی ۲؍ صفرالمظفر ۱۴۲۳ھ مطابق ۱۴؍ اپریل ۲۰۰۲ء بروز اتوار آج صبح نو بجے ناشتہ کے بعد حضرت والا ایک کار سے بوٹسوانا روانہ ہوئے۔ حضرت والا کے ساتھ احقر راقم الحروف، حافظ ضیاء الرحمٰن صاحب، مطہر محمود صاحب، شمیم صاحب اور مولانا منصور الحق صاحب تھے۔ مفتی حسین بھیات صاحب کار چلا رہے تھے۔ گزشتہ کل بوٹسوانا سے شمسی صاحب جو حضرت والا کے منسلکین میں ہیں سفر کی ہمراہی کے لیے رسٹن برگ تشریف لے آئے تھے۔ وہ اور دیگر احباب دوسری کاروں میں تھے۔ الحمدﷲ تعالیٰ! راستہ بہت اچھا تھا اور حضرت والا کا سفر آرام سے ہوا۔ بوٹسوانا کے بارڈر پر ویزا وغیرہ کی کارروائی میں کچھ دیر لگی۔ بہرحال تقریباً ایک بجے ہم لوگ بوٹسوانا پہنچے اور مولانا عبد الحمید صاحب کے مرید اشرف صاحب کے یہاں قیام ہوا۔مجلس بعد مغرب برمکان اشرف صاحب(بوٹسوانا) ارشاد فرمایا کہ حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ لوگو! اپنی دعاؤں میں درود شریف پڑھ لیا کرو، اگر تم درود شریف نہیں پڑھو گے تو تمہاری درخواست آسمان کے اوپر نہیں جائے گی، دوسری بات علامہ شامی ابن عابدین لکھتے ہیں کہ دعا سے پہلے درود شریف پڑھو اور دعا کے بعد بھی درود شریف پڑھو تو اﷲ تعالیٰ کریم ہیں اور ان کے کرم سے بعید ہے کہ اوّل اور آخر کو قبول فرمالیں اور بیچ کی آپ کی درخواست کو پھینک دیں: اَلصَّلٰوۃُ عَلَی النَّبِیِّ مُجَابٌ قَطْعًا ؎ اﷲ تعالیٰ کے ہاں درود شریف کی قبولیت قطعی ہے۔ اس لیے اپنی دعاؤں کو قبول کرانے کے لیے درود شریف پہلے بھی پڑھو اور بعد میں بھی پڑھو۔ بس یہ چند باتیں کہہ دو انگریزی میں۔ مولانا منصور الحق صاحب نے انگریزی میں ترجمہ کیا۔ پھر احقر راقم الحروف سے ------------------------------