ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
ہے۔ بدنظری کی عارضی لذت کو، ان حسینوں کو اپنی نظروں کے آگے کرتا ہے اور رسولِ خدا صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے یقینی وعدۂ حلاوتِ ایمانی کی یقینی لذت کو فراموش کرتا ہے۔ لہٰذا آج سے وعدہ کرو کہ یا اﷲ میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کے خوف سے، آپ کی ناراضگی کے ڈر سے آج سے کسی لڑکے یا کسی لڑکی کو نہیں دیکھوں گا چاہے جان نکل جائے۔ بس اب وعدہ کرلیا؟ (تمام حاضرین نے عرض کیا کہ پکا وعدہ کرتے ہیں۔)اچانک نظر بھی نقصان سے خالی نہیں ارشاد فرمایا کہہر ملک سالم رہتا ہے جب اس کی سرحد یعنی Borderاور اس کا دارالخلافہ یعنیCapitalمحفوظ رہتا ہے۔ پس آنکھوں کی حفاظت بارڈر کی حفاظت ہے اور دل کی حفاظت کیپٹل اور دارالخلافہ کی حفاظت ہے۔ اس لیے آنکھوں کی سرحد اور دل کا کیپٹل بچاؤ، آپ کا ملکِ اسلام و ایمان و احسان محفوظ رہے گا۔ اس زمانہ میں عورتوں کا آمنا سامنا اکثر ہوتا رہتا ہے، اس لیے اچانک نظر بھی احتیاط سے اُٹھاؤ، کوشش کرو کہ ایک ذرّہ، ایک اعشاریہ حرام لذّت امپورٹ نہ ہونے پائے، اگر اچانک نظر پڑجائے تو کیوں کہ نفس چور ہے اندر کچھ نہ کچھ حرام لذت چرالے گا اس لیے اچانک نظر پر بھی معافی مانگو۔ اچانک نظر معاف تو ہے لیکن نقصان کرجاتی ہے جیسے کوئی انجانے میں زہر کھالے تو گناہ تو نہ ہوگا لیکن زہر نقصان تو پہنچائے گا، اس زمانہ میں بے پردگی کا طوفان ہے، اب اگر نظر نہ بچائی تو نفس اچانک میں چینک کی چینک حرام کی پی جائے گا۔ جب آندھی چل رہی ہو تو آنکھ بند رکھتے ہویا کھولے رکھتے ہو؟ بند رکھتے ہو کہ کہیں کوئی ذرّہ آنکھ میں نہ گھس جائے، ضرورت کے بقدر تھوڑی سی راستہ دیکھنے کے لیے کھولتے ہو۔ اس لیے اس زمانہ میں بے فکری سے اِدھر اُدھر نہ دیکھو۔ اگر دس بیس نظر اچانک پڑجائے تو دیکھو دل کا کیا ہوتا ہے۔اس لیےاَسْتَغْفِرُاللہَ رَبِّیْ،اَسْتَغْفِرُاللہَ رَبِّیْ،اَسْتَغْفِرُاللہَ رَبِّیْ کی رَٹ لگائے رہو۔ اِستغفار میں فائدہ ہی فائدہ ہے کہ میرا بندہ اگرچہ جانتا ہے کہ اچانک نظر معاف ہے پھر بھی استغفار کررہا ہے تو اﷲ کتنا خوش ہوگا۔