ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
۷؍صفر المظفر۱۴۲۳ھ مطابق ۱۹؍اپریل ۲۰۰۲ء بروز جمعہمجلس بعد سیرِ صبح در پارک ڈربن غیرفانی اور لذیذ غم ارشاد فرمایا کہغمِ جاناں حاصل کرو یعنی اﷲکی محبت کا غم حاصل کرو، ان کی توجہ اور ان کا کرم حاصل کرو، صرف اﷲکی محبت کا غم لذیذ اور دائمی ہے باقی سارے غم عارضی اور دردِ سر ہیں۔ عارف شاعر کہتاہے ؎ عارف غمِ جاناں کی توجہ کے تصدق ٹھکرا دیا وہ غم جو غمِ جاوداں نہ تھا میں نے اس غم کو ٹھکرادیا جو غم ہمیشہ کا نہ تھا، عارضی وفانی تھا۔ آج بیس سال کی لڑکی کا غم ہے کہ اس کی یاد میں رورہے ہیں، رات کو تارے گن رہے ہیں مگر جب وہ پچاس سال کی بڈھی ہوگئی، ستر، اسی سال کی ہوگئی تب اس کا غم کس کو رہتاہے؟ یہاں تک کہ عاشق ومعشوق کو بھی ایک دوسرے کا غم نہیں رہتااور اگر اس غم کو باقی رکھنا چاہیں تو اس پر قادر نہیں رہتے مثلاً جب دونوں کی گردن ہلنے لگی، عاشق کی گردن اور معشوق کی گردن تو دونوں ہمیں معانقہ کرکے دکھادیں۔ ایک کا اثبات ہوگا تو دوسرے کی نفی ہوگی، ایک ایسے کرے گا تو دوسرا ایسے کرے گا (حضرت والا نے ہاں اور نہیں کے انداز میں گردن ہلا کر بتایا) دونوں کی گردن مل نہیں سکتی، معانقہ بھی گیا۔ ایسا فانی غم ٹھکرانے ہی کے قابل ہے۔ اﷲکی محبت کا لازوال غم حاصل کرو جو دونوں جہاں کی لذتوں سے زیادہ لذیذہے، غیرمحدود ہے، غیرفانی ہے جس کی لذت میں کبھی زوال نہیں آتا۔ولی اﷲ بننے کا نسخہ ارشاد فرمایا کہجو چار باتوں پر عمل کرلے، ان شاء اﷲ! ولی اﷲ ہوجائے گا یہ میرا تجربہ ہے۔ نمبر۱ ۔ پاجامہ، لنگی، کرتا ٹخنہ سے اوپر رکھو ، بعض لوگ ٹخنہ سے نیچے