ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
کر اپنے کو ناپاک کرڈالتے ہیں اور لعنت خریدتے ہیں، جنہوں نے غیر اﷲ سے دل لگا یا ہمیں بتادیں کہ کیا حاصل ہوا ؎ خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا جو سنا افسانہ تھا اور وقت الگ ضایع ہوا اور جن لوگوں نے عبادت کی، دردِ دل سے دین پھیلایا وہ نفع میں ہیں۔ بس وہ کام کرو جو کام آئے۔مزاح کے حدود ارشاد فرمایا کہمزاح کے بھی حدود ہوتے ہیں۔ مزاح کے جواز کی شرط یہ ہے کہ قلیل ہو ورنہ چہرے سے ہیبت اور رعب جاتا رہتا ہے۔ آدمی میں بے وقوفی اور حماقت ظاہر ہوجاتی ہے۔ دوسرے یہ کہ صحیح ہو، صادِق ہو، سچا مزاح ہو، تیسرےیہ کہ کسی کو اذیت نہ پہنچے، کسی کی توہین اس میں نہ ہو ورنہ ایسا مزاح حرام ہے جس میں کسی کی توہین ہوتی ہو، کسی کی دل آزاری ہوتی ہو، اس لیے زیادہ مزاح سے بچو۔ ۴؍صفر المظفر ۱۴۲۳ھ مطابق ۱۶؍ اپریل ۲۰۰۲ء بروز منگل آج صبح نو بجے بوٹسوانا سے جنوبی افریقہ کے لیے واپسی ہوئی۔ تقریباً ایک بجے رسٹن برگ پہنچے اور یوسف حافظ جی کے مکان پر قیام ہوا۔ عصر کے بعد برطانیہ سے جناب مولانا ایوب سورتی صاحب اور مولانا آصف صاحب اور کراچی سے جناب فیروزمیمن صاحب رسٹن برگ پہنچے۔مجلس بعد مغرب برمکان جناب یوسف حا فظ جی (رسٹن برگ) زندگی کا مقصد ارشاد فرمایا کہانسان کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ ؎ ------------------------------