ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
ہجرت کے حکم سے وطن کی محبت بھی نکل گئی، سب اپنا بنا بنایا گھر، بنی بنائی دوکان، رزق کے سارے وسائل چھوڑ چھاڑ کے رازِق کو ساتھ لے گئے۔ یہ تھا ہجرت کا راز کہ رزق کے دروازے، دوکانداری، تجارت سب چھوڑ دو اور جہاں میرا نبی جارہا ہے تم سب بھی ساتھ جاؤ۔ معلوم ہوا کہ ہجرت سے وطن کی محبت بھی نکال دی اور یہ عقیدہ بھی کہ رزق اسی دوکان سے ملے گا دل سے نکال دیا اور جو صحابہ ہجرت کر کے گئے ان کو کمی نہیں ہوئی وہ سب خوشحال ہوگئے، ہجرت سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے وطنیت کا بت توڑ دیا۔ (ترجمہ از مولانا منصور الحق صاحب۔)بیت اللہ کے بے آب وگیاہ وادی میں واقع ہونے کا راز اللہ تعالیٰ نے مکہ شریف کے پہاڑوں کو سبزہ زار اور حسین مناظر والا نہیں بنایا، چٹیل میدان ہے، ایک سوکھا تنکا بھی وہاں نہیں ہے اس کی کیا وجہ ہے؟ آدمی گھر بنانے سے پہلے جغرافیہ دیکھتا ہے کہ کہاں گھر بناؤں؟ ہم لوگ کیا پسند کرتے ہیں؟ کہ گھر ایسی جگہ بناؤ جہاں درخت وغیرہ ہوں، ہرا بھرا ہو، آکسیجن خوب ہو، لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمارے تصورات سے بالا تر سبزہ زارکے بجائے چٹیل میدان، بے آب و گیاہ پہاڑوں کے درمیان اپنا گھر بنایا۔وجہ یہ ہے کہ اگر ارد گرد کے پہاڑ سبزہ زار ہوتے تو حاجی لوگ کعبہ کو چھوڑ کر درختوں کے نیچے کیمرا لیے ہوئے سینری کی تصویریں بنایا کرتے۔ تو اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ جب حاجی میرے گھر آئیں تو میرے علاوہ کسی سے دل نہ لگائیں۔ یہاں بھی توحید ہے کہ میرے علاوہ پہاڑوں سے دل نہ لگاؤ، مناظر سے دل نہ لگاؤ۔بیت اللہ کے مختصر ہونے کی عجیب حکمت بعض لوگوں نے کہاکہ بڑے آدمیوں کا گھر بڑا ہوتا ہے اللہ تعا لیٰ تو سب سے بڑے ہیں لیکن گھر چھوٹا سا بنایا۔ میں نے کہا کہ اگر اللہ چاہتا تو یہاں سے جدہ تک اپنا گھر بنادیتا لیکن ایک ہی پھیرے میں تمہاری جان نکل جاتی۔ چھوٹا سا گھر بنایا، جس سے جلدی جلدی سات پھیرے طواف کے ہوجاتے ہیں، اس لیے اللہ کا شکر ادا کروکہ ہمارے