ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
ہے اور سب فانی ہے، انجام پر نظر رکھیں۔ انجام پر نظر نہ رکھنے والا انٹرنیشنل بے وقوف ہے، انٹرنیشنل ڈونکی اینڈ منکی ہے۔ بس میرے دوستو! میرے عزیزو! میرے ساتھیو! اللہ پر جان دینا سیکھو اور کچھ کام نہیں آئے گا، جتنی چیزیں ہیں سب لات مار کر آپ کو قبر میں پھینک دیں گی، ساری دنیا بے وفا ہے۔ دیندار بننے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے اللہ والوں کی صحبت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر میرے نیک بندوں میں رہو گے تو میرا خوف، تقویٰ اور دین تم میں آسانی سے آجائے گا۔ بیس نمازیوں میں ایک بے نمازی کو رکھ دو تو نمازی بن جائے گا۔ یاد رکھو کہ اللہ والا بنانے میں نیک صحبت سے بڑھ کر کوئی چیز مؤثر نہیں۔ نیک بننے کا یہی ایک آسان راستہ ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے بیان کیا کُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ اگر نیک بننا چاہتے ہو تو نیکوں میں رہ پڑو۔جی اُٹھے مُردے تیری آواز سے وعظ کے بعد میزبان مولانا نذیر لونت صاحب کے عیسائی ڈرائیور نے کہا کہ حضرت مرشدنا و مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب کے ہاتھ پر مجھے مسلمان کرادیں۔ مولانا نذیر لونت نے بتایا کہ یہ اردو بالکل نہیں سمجھتا۔ یہ تقریر سن کر ایمان نہیں لایا، حضرت والا کا چہرۂ مبارک دیکھ کر مسلمان ہوا ہے۔ حضرت والا نے اس کو کلمہ پڑھا کر اپنے سینۂ مبارک سے لگالیا۔ حضرت والا کی شفقت سے اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ ۲۲؍صفر المظفر ۱۴۲۳ ھ مطابق ۴ ؍مئی ۲۰۰۲ء بروز ہفتہ بعد فجرنو مسلم کے تالیفِ قلب کی حکمت ارشاد فرمایا کہ نو مسلم کی تالیفِ قلب کا حکم ہے۔ اس لیے نومسلم محمد بلال کو ہدیہ دینا چاہیے۔ حضرت والا نے اس کا نام بلال رکھا اور محبت سے اس کو فرماتے کہ یہ میرا بلال ہے اور فرمایا کہ حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی کالے تھے۔ حضرت والا نے حافظ ضیاء الرحمٰن کو حکم دیا کہ حضرت والا کی رقم میں سے بلال کے لیے ہدیہ نکال کے رکھ لیں۔شام کو اس کو پیش کریں گے۔ حضرت والا کے احباب نے بھی جو