ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
کبھی شفقت اور لجاجت سے پوچھتے ہیں کہ کیا حال ہے؟ کیسے مزاج ہیں؟ طبیعت ٹھیک ہے نا؟ خیرو عافیت ہے؟ ارے بھائی اتنی خیریت پوچھنے کی کیا ضرورت ہے؟ کسی ایسے سے مزاج کی خیریت مت پوچھو جس سے خود تمہاری خیریت خطرے میں پڑ جائے۔قلب کی حفاظت ارشاد فرمایا کہاس کے بعد ہے قلب کی حفاظت۔ اﷲ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا یَعۡلَمُ خَآئِنَۃَ الۡاَعۡیُنِ وَ مَا تُخۡفِی الصُّدُوۡرُ؎ اﷲ وہ ہے جو تمہاری آنکھوں کی چوریوں اور تمہارے سینے کے رازوں سے باخبر ہے۔ سینہ سے مراد قلب ہے اور دل سینے میں ہوتا ہے۔ بس دل کی حفاظت کرو تَسْمِیَۃُ الْحَالِ بِاِسْمِ الْمَحَلِّیہ مجازِ مرسل ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا کہ تمہاری آنکھوں کی خیانتوں اور تمہارے دلوں کے بھیدوں کو ہم خوب اچھی طرح سے جانتے ہیں ؎ چوریاں آنکھوں کی اور سینوں کے راز جانتا ہے سب کو تو اے بے نیاز لہٰذا دل میں گندے خیالات اگر آجائیں اور اس میں ایک لمحہ کو بھی مشغول ہوگئے تو فوراً توبہ کرلو۔ گندے خیالا ت آنا برا نہیں ہے، خیالات لانا برا ہے۔ استغفار کرلو، اﷲ سے معافی مانگ لو، اگر کسی کو معلوم ہوجائے کہ میرے بارے میں یہ صاحب کیسے کیسے خیالات پکا رہے ہیں تو اگر اس کا بس چلے تو سر پر جوتیاں برسا دے۔ میں جو یہ بیان کررہا ہوں یہ میرے پچھتر سال کے تجربات کا نچوڑ ہے۔ جو ان چار باتوں پر عمل کرلے گا وہ دین کے ہر کام کو کرلے گا کیوں کہ جو مشکل پرچہ حل کرلے گا آسان پرچہ بھی حل کرلے گا، جو بھینس اٹھا لے گا وہ بکری بھی اُٹھالے گا۔ اﷲ تعالیٰ ہمیں اپنی حفاظت عطا فرمائے اور جذب فرمالے۔ اے اﷲ آپ کے لیے یہ کچھ مشکل نہیں۔ اے اﷲ! اپنے جذب سے ہم سب کو کھینچ لے، اپنے فضل سے ہم سب کو جذب فرمالے اور تمام گناہوں سے بچنے کی ہمت دے دے اورلعنتی ------------------------------