ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
جاؤ، ہم نے اپنی دوستی کی دعوت دی اور تم نے اپنے نفس کی گندی خواہشات سے میری دعوت قبول نہیں کی۔ تم کو سوچنا چاہیے تھا کہ منی سے پیدا کرکے احکم الحاکمین اتنا بڑا اﷲہم کو دوست بنانے کی دعوت دے رہاہے، مگر تم اپنے کمینہ پن، نفس کی خواہشات کی وجہ سے میرے ولی نہیں بنے، بغیر ولی بنے میرے پاس آگئے، لہٰذا اب اس کی سزابھگتو۔ اﷲتعالیٰ ہم سب کو توفیق دے ، ہمت دے اور عمل کی ہمت دے اور چوری کرنے کی عادت سے اور کمینہ پن سے ہم کو پاک کردے۔ یہ جو چھپ چھپاکے دیکھتاہے کہ کوئی نہیں دیکھ رہا، ارے تم بندوں سے چھپ سکتے ہو اﷲ سے کیسے چھپوگے۔ بس اﷲتعالیٰ ہم سب لوگوں کو متقی بنادے اور اولیائے صدیقین کی نسبت نصیب فرمادے اور دنیا اور آخرت کی مشکلات بھی حل فرمادے اور کشادہ روزی دے دے، کسی کا محتاج نہ فرمائے۔ جوبیمار ہیں ان کو صحت عطافرما، اﷲمجھ کو بھی صحت نصیب فرما اور میرے حق میں بھی قبول فرما اور میرے متعلقین کے حق میں بھی قبول فرما اور آپ کے حق میں اور آپ کے متعلقین کے حق میں قبول فرما۔ رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ ، وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرّٰحِمِیْنَ نوٹ: آج ۵؍ صفرالمظفر ۱۴۲۳ھ مطابق ۱۷؍ اپریل ۲۰۰۲ء بروز بدھ صبح آٹھ بجے رسٹن برگ سے بنونی(Binoni)کے لیے روانگی ہوئی۔ جناب ابراہیم بیرا صاحب نے درخواست کی تھی کہ ۱۸ ؍اپریل کو ڈربن کے سفر پر جانے سے پہلے حضرت والاایک دن کے لیے بنونی میں ان کے گھر پر قیام فرمالیں جہاں سے ایئرپورٹ بھی قریب ہے اور اگلے دن ایئرپورٹ جانے میں آسانی ہوگی۔ آج ۱۱بجے صبح حضرت والا مع رفقاء کے بنونی پہنچے۔ چوں کہ حضرت والا کافی تھکے ہوئے تھے اس لیے مغرب کے بعد مختصر مجلس ہوئی۔ڈربن کے لیے روانگی اگلے دن۶؍صفر المظفر۱۴۲۳ھ مطابق ۱۸؍اپریل ۲۰۰۲ء بروز جمعرات صبح