ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
معلوم ہوا کہ بعض وقت شیطان چھوٹی چیز دکھا کر بڑی چیز سے محروم کردیتا ہے مثلاً دِکھایا کہ کوئی چہرہ نمکین اور حسین ہے، اب شیطان کے کہنے سے اﷲ کا حکم توڑ کر اس حسین کو حاصل کرنے کی ناجائز اور حرام کوشش کی اور اﷲ کو ناراض کردیا۔ بتاؤ کیا یہی انصاف ہے کہ بندہ اﷲ کے قانون کو توڑ دے اور اپنا دل خوش کرلے۔ مالک کی مرضی کے خلاف غلام کا اپنے دل کو خوش کرلینا بھی حرام ہے۔ اﷲ حکم دیتا ہے قُلۡ لِّلۡمُؤۡمِنِیۡنَ یَغُضُّوۡا مِنۡ اَبۡصَارِہِمۡ؎ اے نبی! آپ ایمان والوں سے فرما دیجیے کہ اپنی نگاہوں کو نیچی کرلیں، کسی کی ماں، کسی کی بہو، کسی کی بیٹی، کسی کی بہن، کسی کی خالہ، کسی کی پھوپھی کو نہ دیکھیں اور یہ آنکھیں کھول کر اُلّو کی طرح دیکھ رہا ہے اور اﷲ کو ناراض کر رہا ہے۔ ایسے ہی لڑکوں کو دیکھنا بھی حرام ہے۔ کسی باپ سے پوچھو کہ اس پر کیا گزرتی ہے اگر اس کو خبر مل جائے کہ اس نے میرے لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی۔ اگر باپ کا بس چلے تو اس مردود خبیث کا خون پی لے۔ مگر انسان حریص ہے شہوت کا، شہوت کے سامنے کچھ نہیں سوچتا کہ میرے اس فعل سے کیا حرج ہوگا۔ قومِ لوط نے بھی کچھ نہیں سوچا تھا۔ تو کیا انجام ہوا کہ چھ لاکھ کی بستی کو حضرت جبرئیل علیہ السلام ایک بازو سے اٹھا کر لے گئے اور ان کے پانچ سو بازو ہیں، ایک بازو سے چھ لاکھ کی بستی کو آسمان تک لے گئے اور وہاں سے اُلٹ دیا، پھر اس پر پتھر بھی برسائے گئے اور ہر پتھر پر ان ظالموں کا نام بھی لکھا تھا۔ تو دیکھو شیطان نے کتنا نقصان پہنچایا، مرنے والی لاشوں کو کیا دِکھادیا اور اﷲ کے قانون کو اس قوم نے توڑ دیا۔ جس فعل کو اﷲ نے منع کیا تھا اسی فعل کو کیا اور ہلاک ہوگئے۔اَمرَد پرستی سے بچنے کا ایک عجیب اور مفید مراقبہ ابھی ایک نیا مضمون دل میں آیا ہے جو امرد پرستی سے بچنے کا ایک مفید اور عجیب مراقبہ ہے لیکن مراقبہ اُس وقت مفید ہوگا جب پہلے نظر بچاؤ پھر مراقبہ کرو کیوں کہ دیکھنا بد نظری ہے اور بدنظری پر اﷲ کی لعنت ہوتی ہے۔ سرورِ عالم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کا ارشاد ہے لَعَنَ اللہُ النَّاظِرَ وَالْمَنْظُوْرَ اِلَیْہِ اﷲ لعنت کرے بدنگاہی کرنے والے پر اور جو خود کو بدنگاہی کے لیے پیش کرے۔ معلوم ہوا کہ بدنگاہی موجبِ لعنت ہے اور ------------------------------