ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
بس یاد رکھوکہ جس کو بغیر اﷲکا ولی بنے ہوئے موت پسند ہو وہ ظالم مرجائے اور ولی اﷲ نہ بنے لیکن جس کو ولی اﷲبننے کا شوق ہو تو وہ ہمت کرکے اپنی آنکھ پر حفاظتی پردہ ڈال لے، اﷲتعالیٰ نے ہر آنکھ پر آٹومیٹک پردہ دیا ہے بس جب چاہا بند کرلیا ؎ جب آگئے وہ سامنے نابینا بن گئے جب ہٹ گئے وہ سامنے سے بینا بن گئے کانوں میں پردہ نہیں ہے، کان کھلے ہوئے ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟ وجہ یہ ہے کہ کان کے فیصلے کو بعض دفعہ آنکھ رد کردیتی ہے مثلاً کان سے آواز سنی، معلوم ہوا کہ بہت حسین ہے لیکن جب آنکھ سے دیکھا تو بھوتنی اور کالی مائی معلوم ہوئی تو کان کا فیصلہ بعض دفعہ آنکھ رد کردیتی ہے اس لیے اﷲ نے کان پر پردہ نہیں لگایا کہ جب آنکھ سے دیکھیں گے تو خود ہی فیصلہ دے دیں گے اور پھربات کے بہت کم مواقع آتے ہیں زیادہ تر آنکھ کا امتحان ہوتاہے اس لیے اﷲ نے آنکھ کا پردہ بنادیا کہ جب ضرورت ہو آنکھ کو بند کرلو۔دین پر اِستقامت کا وظیفہ ارشاد فرمایا کہسات مرتبہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِپڑھ کر دعا کرے کہ یااﷲمجھ کو ہمت دے دیجیے، جو آپ نے ہمت دی ہے ترکِ گناہ کی اس ہمت کو استعمال کرنے کی ہمت دے دیجیے تو ان شاء اﷲتعالیٰ!نظر بچانے کی دعا بھی ہوجائے گی لیکن یہ بتایئے کوئی شخص دعا کرے کہ مجھ کو اولاد دے دیجیے اور بیوی اس کی ہو کیپ ٹاؤن میں،کبھی ملاقات نہ ہو تو اولاد ہوگی دعا سے؟ تو خالی دعا نہیں ہمت بھی کرو، اپنی ہمت بھی استعمال کرو، بزرگانِ دین سے ہمت کی دعا بھی کراؤ، اﷲتعالیٰ سے ہمت کی درخواست کرو اور لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِکے معنیٰ ہیں کہ نہیں ہے طاقت مجھ میں گناہوں سے بچنے کی اور نہ نیک عمل کرنے کی مگر آپ کی مدد سے لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللہِسات مرتبہ پڑھ کر دعا کرلو کہ آپ اپنی رحمت سے مجھے ہمت دے دیجیے، لومڑی کو شیر بنادیجیے جو شکلا ً تو شیر ہے مگر ننگِ رُوباہ ہے بس آپ ہمت تو کریں ؎