ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں یہ آیت نازل ہوئی۔ اس آیت کے مخاطبِ اوّل حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں، حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ ہیں، حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں، حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ ہیں،تمام جلیل القدر صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین مخاطب ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ وَلَوْ لَا فَضْلُ اللہِ عَلَیْکُمْ اگر تم پر اللہ تعالیٰ کا فضل نہ ہو وَرَحْمَتُہٗ اور اس کی رحمت نہ ہو مَا زَکٰی مِنْکُمْ مِّنْ اَحَدٍ اَبَدًا تو قیامت تک کوئی پاک نہیں ہوسکتا وَلٰکِنَّ اللہَ یُزَکِّیْ مَنْ یَّشَآءُ، لیکن اللہ تعالیٰ جس کا چاہتا ہے تزکیہ کر دیتا ہے۔ معلوم ہوا کہ ہدایت کے تین ذرائع ضروری ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا فضل، رحمت اور مشیت۔ اللہ ہم سب کو جذب فرما کر اپنا بنالے اور دنیا اور آخرت کی فلاح ہم لوگوں کونصیب فرما، بدونِ استحقاق اولیائے صدیقین کی نسبت سے مشرف فرمادے۔ وَاٰخِرُ دَعْوٰنَا اَنِ الْحَمْدُلِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۲۳؍ صفر المظفر ۱۴۲۳ھ مطابق ۴؍مئی ۲۰۰۲ء بروز ہفتہ، بعد نمازِ عشاءحیاتِ انسانی کا مقصد نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ تَبٰرَکَ الَّذِیۡ بِیَدِہِ الۡمُلۡکُ ۫ وَ ہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرُۨ ۙالَّذِیۡ خَلَقَ الۡمَوۡتَ وَالۡحَیٰوۃَ لِیَبۡلُوَکُمۡ اَیُّکُمۡ اَحۡسَنُ عَمَلًا ؕ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡغَفُوۡرُ ؎برکت کسے کہتے ہیں؟ اﷲتعالیٰ فرماتے ہیں کہ بہت مبارک، بہت برکت والی ذات ہے وہ جس کے قبضہ میں سارا جہان ہے بِیَدِہِ الْمُلْکُ ملک سے مراد سارا جہان ہے، یَدٌ کے معنیٰ عربی ------------------------------