ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
حل اللغات مزاحاً فرمایا کہ ایک مضمون ہےجس کوحل اللغات کہتے ہیں۔ Husbandکےمعنیٰ بتادوں ؟ جو بیوی کو دیکھ کر ہنسے اور بینڈ بجائے اور بیاہ کے معنیٰ ہیں کہ بے آہ ہوگیا، بیوی کے لیے آہ آہ کررہا تھا، بیوی آگئی تو آہ ختم ہوگئی، بے آہ ہوگیا۔ بیاہ کے معنیٰ ہیں بے آہ ۔ دوسری لغت سنیےکہ ماموں کے کیا معنیٰ ہیں؟ ماں کی طرح منہ، ماں کا سگا بھائی ہوتاہے تو بھائی بہن میں مشابہت ہوتی ہے ماموں جس کا ماں کی طرح منہ ہے۔ بیوہ کے معنیٰ یہ ہیں کہ جس کی ہر وقت واہ واہ ہوتی تھی اب شوہر مرگیا تو بے چاری بے واہ ہوگئی۔ اب واہ کیسے کہے گی؟ بیوہ بے واہ تھااور میکہ کے معنیٰ ہیں مائی کے۔ بیوی میکہ جارہی ہے یعنی مائی کے جارہی ہے ۔ گجرات کے لوگ بیت الخلاء کو جاجرو کہتے ہیں۔ وہ بہت صحیح کہتے ہیں کیوں کہ پائخانہ جب صاف ہوجاتا ہے تو بادشاہ کی طرح چہرہ ہوجاتا ہے، جارج معنیٰ بادشاہ اور رو معنیٰ چہرہ جب پائخانہ صاف ہوگیا تو چہرہ اب بادشاہ کی طرح ہوگیا۔ Businessmanجس کی نس نس بزی ہو، فرصت نہ ملتی ہو۔ جو کموڈ پر بیٹھتا ہے چیئرمین (Chairman) ہوجاتا ہے ۔ ۱۰ صفر المظفر ۱۴۲۳ ھ مطابق ۲۲ اپریل ۲۰۰۲ء بروز دوشنبہمجلس بوقت سیر بعد فجربرساحل سمندر حدیث وَجَبَتْ مَحَبَّتِیْ .....الخ کی عجیب شرح ارشاد فرمایا کہ حدیثِ قدسی کی تعریف ہے : ھُوَ الْکَلَامُ الَّذِیْ یُبَیِّنُہُ النَّبِیُّ بِلَفْظِہٖ وَیُنْسِبُہٗ اِلٰی رَبِّہٖ؎ حدیثِ قدسی وہ حدیث ہے کہ حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی زبان سے بیان ہو اور نبی اس کی نسبت اللہ کی طرف کردے کہ اللہ نے یوں فرمایا۔ اس حدیث کے ہر لفظ میں بڑے بڑے اسرار پوشیدہ ہیں ۔ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: ------------------------------