ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
جب آگئے وہ سامنے نابینا بن گئے جب ہٹ گئے وہ سامنے سے بینا بن گئے آج شام کو حضرتِ والا کی جوہانسبرگ واپسی تھی۔مولانا نذیر لونت صاحب، ان کے احباب اور ان کا نو مسلم ڈرائیو ر حضرتِ والا کی واپسی سے مغموم تھے۔ شام ۴ بجے موزمبیق ایئر پورٹ سے ہوائی جہاز روانہ ہوا اور ۵ بجے جوہانسبرگ ایئر پورٹ اُترا۔ یہاں سے حضرت والا اپنے میزبانِ دیرینہ مفتی حسین بھیات صاحب کے ہمراہ ان کے مکان واقع لنیشیا روانہ ہوئے اور تقریباً ۴۰ منٹ میں لینیشیا پہنچ گئے۔ ۲۴؍صفر المظفر ۱۴۲۳ھ مطابق ۶؍مئی ۲۰۰۲ء بروز دو شنبہمجلس برمکان مفتی حسین بھیات صاحب (لنیشیا) نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ مَنۡ یَّرۡتَدَّ مِنۡکُمۡ عَنۡ دِیۡنِہٖ فَسَوۡفَ یَاۡتِی اللہُ بِقَوۡمٍ یُّحِبُّہُمۡ وَ یُحِبُّوۡنَہٗۤ ۙ اَذِلَّۃٍ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ اَعِزَّۃٍ عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ ۫ یُجَاہِدُوۡنَ فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ وَلَا یَخَافُوۡنَ لَوۡمَۃَ لَآئِمٍ؎ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو لوگ تم میں سے مُرتَد ہوگئے ہیں تو ان کی پرواہ نہ کرو، ایمان عطا کرنا ہمارے اختیار میں ہے اور یہ لوگ اِرتداد کے وبال میں کیوں مبتلا ہوئے؟ اس لیے کہ نصاریٰ اور یہودیوں سے دوستی کرتے تھے، یہودیوں اور نصرانیوں سے دوستی کا الزام اپنے سر لے لیا اسی لیے اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں: ------------------------------