ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
ارشاداتِ دردِ دل محبی و محبوبی مرشدی و مولائی عارف باﷲ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب مدظلہم العالی تقریباً پونے دوسال سے صاحبِ فراش ہیں۔ اﷲ حضرتِ والا کو صحتِ کاملہ عاجلہ مستمرہ عطا فرمائیں اور مجھ سیہ کار پر رحم فرما کر بدونِ استحقاق محض اپنے کرم سے یہ دعا قبول فرماکر میرے دلِ مردہ کو زندہ کردیں اور پورے عالم میں حضرت والا کی صحتِ کاملہ اور درازئ عمر کے لیے جو دعائیں مانگی جارہی ہیں انہیں قبول فرماکر اس کا ظہورِ عاجل فرمائیں، آمین۔سفرِلاہور مارچ میں ڈاکٹروں کے مشورہ سے حضرت والا نے لاہور کا سفر فرمایا اور وہاں پندرہ دن قیام فرمایا اور وہاں حسب ِمعمول باوجود ناسازی صحت کے خوب دین کا کام ہوا اور روزانہ حضرت والا کی دو مجالس ہوتی تھیں جن میں بہت لوگ شریک ہوتے تھے۔ پنجاب اور سرحد کے دور دراز علاقوں سے لوگ دو دو دن کا سفر کرکے آئے۔ الحمدﷲتعالیٰ اس سفر سے حضرتِ اقدس کی صحت پر اچھا اثر پڑا۔جنوبی افریقہ کے سفر کی دعوت سفرِلاہور کے بعد حضرت والا کے بہت مقرب، خادمِ دیرینہ اور خلیفۂ اجل جنوبی افریقہ کے میزبانِ اوّل حضرت مفتی حسین بھیات صاحب کا فون آیا اور جنوبی افریقہ کے سفر کی دعوت پیش کی۔ دو تین ماہ قبل جنوبی افریقہ سے حضرت کے خلیفۂ اجل حضرت مولانا عبدالحمید صاحب تشریف لائے تھے اور انہوں نے بھی حضرت والا سے درخواست کی تھی کہ حضرتِ والا عمرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ تشریف لائیں لیکن بوجہ صحت یہ سفر ممکن نہ ہوا۔ اب سفر لاہور کے بعد مولانا کا پھر فون آیا اور انہوں نے دعوتِ سفر کا پھر اعادہ کیا۔ اگرچہ الحمدﷲ حضرت کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے لیکن