ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
جسم پر غسل کیوں واجب ہوجاتا ہے؟ کیوں کہ قلب مزہ لیتا ہے اور قلب خون کے قبض وبسط سے اس مزہ کو سارے جسم میں سپلائی کرتا ہے اور جسم کا ذرہ ذرہ اس مزہ سے محظوظ ہوتا ہے لہٰذا سارے جسم پر غسل واجب ہے۔ اگر جسم کا ایک ذرہ بھی خشک رہ جائے تو غسل نہیں ہوگا۔دعا آخر میں حضرت والا نے آہ و فغاں وگریہ وزاری کے ساتھ دعا فرمائی۔ رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ اے اﷲ میری آہوں کو ضایع نہ ہونے دیجیے، میری آہ کو قبول فرمالیجیے، میری ٹوٹی پھوٹی جو آہ ہے، جو نالے ہیں ان کو قبول فرمالیجیے اور میرے ساتھیوں کے دلوں میں میری آہ کی قدر و منزلت ڈال دیجیے اور میری آہ و فغاں کی سارے عالم میں ہوا چلا دیجیے۔ یہ میری طاقت میں نہیں ہے۔ آپ اس کی خوشبو سارے عالم میں پھیلا دیجیے اور مجھے صحت عطا فرمائیے، ایسی صحت جو پہلے سے بھی زیادہ مکمل ہو اور ملکوں ملکوں، شہروں شہروں، قریہ قریہ ساری روئے زمین پر مجھے پھرادیجیے، میری آہ و فغاں سارے عالم میں پہنچا دیجیے اور قبول فرمالیجیےاور قیامت تک صدقہ جاریہ بنا دیجیے۔ مجھ کو اور میرے دوستوں کوتقوئے کامل نصیب فرمادیجیے، اﷲ تعالیٰ میرے حق میں، میرے حاضرینِ احباب کے حق میں اور غائبینِ احباب کے حق میں، میری ذُرِّیاتِ خاندانی کے حق میں اور میری ذرّیاتِ روحانی کے حق میں اور حاضرین و حاضرات، غائبین اور غائبات سب کے حق میں اس دعا کو قبول فرمالیجیے۔ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْن ٭٭٭٭ نقشِ قدم نبیﷺ کے ہیں جنت کے راستے اللہ تعالیٰ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے