ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
۲۷؍ اپریل برو ز ہفتہمجلس بعد مغرب بمقام جامع مسجد لو سا کا عورتوں کے حقوق نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ قَالَ اللہُ تَعَالٰی اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَعَاشِرُوۡہُنَّ بِالۡمَعۡرُوۡفِ ؎ وَقَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَلْمَرْأَۃُ کَالضِّلْعِ اِنْ اَقَمْتَھَا کَسَرْتَھَا وَاِنِ اسْتَمْتَعْتَ بِھَا اسْتَمْتَعْتَ بِھَا وَفِیْھَا عِوَجٌ ؎ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم ار شاد فرما تے ہیں کہ عور ت مثل ٹیڑھی پسلی کے ہے، اگر سیدھا کر نے کی کوشش کر و گے تو ٹو ٹ جائے گی اور اگر اس سے گزارہ کر وگے، اس سے فائدہ اٹھانا چاہو گے تو فائدہ اٹھا لو گے اگرچہ پسلی ٹیڑھی رہے گی۔ ہمارے آپ کے سینہ میں بھی پسلی ٹیڑھی ہے،کیا کسی کو دیکھا ہے کہ ہسپتال جاکر ٹیڑھی پسلی سیدھی کرائی ہو۔ عورت ٹیڑھی پسلی سے پیدا ہوئی ہے یہ سیدھی نہیں ہوسکتی۔ اس کے ٹیڑ ھے پن سے کام چلاؤ گے تو کام بن جائے گا ورنہ ٹوٹ جائے گی لیکن سیدھی نہیں ہو سکتی۔ علامہ شہاب الدین احمد بن محمد قسطلانی نے ارشادُ السّاری شرح بخاری میں اس حدیث کی شرح لکھی ہے: وَ فِی الْحَدِیْثِ اِشَارَۃٌ اِلَی الْاِحْسَانِ اِلَی النِّسَآءِ وَالرِّفْقِ بِھِنَّ وَالصَّبْرِ عَلٰی عِوَجِ اَخْلَاقِھِنَّ وَ احْتِمَالِ ضُعْفِ عُقُوْلِھِنَّ ؎ ------------------------------