ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
آرام کے لیے اللہ نے گھر چھوٹا بنایا جس سے طواف آسان ہوگیا، یہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ حاجیوں کے لیے سہولت فرمادی۔ (ترجمہ از مولانا منصور الحق صاحب)آفتابِ نبوت کا مطلع نبوت غارِ حرا میں عطا ہوئی، وہاں بھی چٹیل پہاڑ ہیں اور درخت و سبزہ کا نام نہیں۔ میرا شعر ہے ؎ خلوتِ غارِ حرا سے ہے طلوعِ خور شید کیا سمجھتے ہو تم اے دوستو!ویرانوں کو ویرانے ہی میں خزانۂنبوت عطا ہوا، ویرانوں کو حقیر نہ سمجھو، یہ ویرانے بڑے کام کے ہیں کہ جہاں سے آفتابِ نبوت طلوع ہوا۔ اسی طرح اولیاء اللہ بھی کچھ دن ویرانے میں عبادت کرتے ہیں،ا س کے بعد جب کوئی منصب عطا ہوتا ہے تب ان کو مخلوق میں بھیجتے ہیں کہ اب تم دین کا کام کرو۔ نبوت عطا ہونے سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو ویرانہ محبوب کردیا گیا، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: حُبِّبَ اِلَیْہِ الْخَلَآءُ؎ کہ تنہائی حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو محبوب کر دی گئی تھی۔ معلوم ہوا کہ جس چیز کو عطا کرنا ہوتا ہے اور جو جس کے مقدر میں ہوتا ہے اس کی محبت پیدا ہوجاتی ہے حُبِّبَ مجہول ہے کہ خلوت محبوب کر دی گئی ۔معلوم ہوا ؎ حسن کا انتظام ہوتا ہے عشق کا یونہی نام ہوتا ہےنفس کا تیل نکالنے سے خدا ملتا ہے ارشاد فرمایا کہ بمبئی میں ہمارے پیر بھائی تیل کا کاروبار کرتے ہیں، ------------------------------