ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
نسبتِ اولیائے صدیقین عطا فرمائے، اے میرے اﷲ! آنکھوں کی حفاظت کی توفیق عطا فرما اور دل کی حفاظت کی توفیق عطا فرما اور ٹخنہ کھلا رکھنے کی توفیق عطا فرما، داڑھی ایک مشت رکھنے کی توفیق عطا فرما اور جتنے بچے ہمارے حافظ ہوئے ہیں ان بچوں کو پکا حافظ بنادیجیے اور جتنی باتیں مناسب ہیں ان کو اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمادیجیے اور تمام نامناسب باتوں کو ترک کرنے کی توفیق عطا فرمادیجیے، آمین۔ وَاٰخِرُ دَعْوٰنَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۱۹؍صفر المظفر ۱۴۲۳ھ مطابق یکم مئی ۲۰۰۲ء بروز بدھفلوریڈا پارک تشریف آوری آج بعد فجر حضرت والا حسبِ معمول احباب کے ساتھ سیر کے لیے فلوریڈا پارک تشریف لے گئے اور چہل قدمی کے بعد گھاس کے لان پر کرسی پر تشریف فرما ہوئے۔ سامنے جھیل تھی۔ کچھ فاصلے پر جھیل کے کنارے دو تین عیسائی انگریز نہایت خستہ حالت میں گھاس پر لیٹے تھے، معلوم ہوتا تھا کہ نشہ میں ہیں۔ تھوڑی دیر بعد وہ اُٹھ کر آئے اور پیسے مانگنے لگے۔ بعض احباب نے کہا کہ ان کو مت دو۔ حضرت والا کو معلوم ہوا تو فرمایا کہ ان کو دے دو۔ ان کے دل میں مسلمانوں کی محبت آئے گی جس سے یہ اسلام سے قریب ہوں گے۔ ان کے اسلام لانے کی حرص میں ان کی مدد کرو۔حسن کی تأثیر کا ثبوت ارشاد فرمایا کہحسنِ فانی کے دھوکے میں نہ آؤ۔ یہ چلتی پھرتی لاشیں ہیں۔ شئی معنیٰ چیز اور لا شئی معنیٰ کوئی چیز نہیں، جب شئی نہیں ہے تو لاشئی ہے، تو لاشئی پر لاش ہونا حماقت ہے۔سب اعضاء فنا ہونے والے ہیں،اسی لیے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا کہ حسینوں کو مت دیکھو، ہم نے حسن میں اثر رکھا ہے۔ حسن کا اثر ثابت کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے حضرت یوسف علیہ السلام کاواقعہ پیش کیا کہ دیکھو حضرت یوسف علیہ السلام حسین تھے۔ زُلیخا نے مصر کی عورتوں کو ایک ایک لیموں اور چاقو دیا اور کہا کہ