ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
بنالے۔ اگر ہم اپنی نالائقی کی وجہ سے آپ کا نہ بھی بننا چاہیں تو ہماری نالائقی کو معاف کردے اور جذب فرماکر ہم سب کو اﷲ والا بنادے۔ جتنے آدمی بھی اس مجمع میں ہیں ایک آدمی بھی ایسا نہ ہو جو اﷲ والا نہ بنے۔ یااﷲ! مجھ سمیت اس مجمع کو سو فیصد اﷲ والا بنادے اور میرے جو احباب یہاں نہیں ہیں ان کے لیے بھی میری اس دعا کو قبول فرمالے۔ وَاٰخِرُدَعْوٰنَا اَنِ الْحَمْدُلِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۱۳؍ صفر المظفر ۱۴۲۳ھ مطابق ۲۵؍اپریل ۲۰۰۲ء بروز جمعرات آج کے دن زمبیا کا سفر تجویز تھا۔ مولانا رشید صاحب اور مولانا اقبال صاحب حضرت والا کی ہمراہی کے لیے زمبیا سے ڈربن تشریف لائے اور مستقل ساتھ رہے۔زمبیا روانگی دودن پیٹرمیرٹزبرگ میں قیام کے بعد آج نمازِ فجر پڑھ کر صبح چھ بجے ڈربن کے لیے کار سے روانگی ہوئی اور ڈربن سے ساڑھے سات بجے ہوائی جہاز سے جوہانسبرگ کے لیے روانگی ہوئی اور نو بجے کے قریب جوہانسبرگ ایئرپورٹ پر آمد ہوئی جہاں سے زمبیا کے لیے سیٹیں بک تھیں۔ ساڑھے دس بجے صبح جہاز نے زمبیا کے لیے پرواز کی اور ساڑھے بارہ بجے زمبیا کے دارالحکومت (Lusaka)ایئرپورٹ پر ہمارا جہاز اترا۔ ایئرپورٹ سے مولانا رشید صاحب کے مکان پر حضرتِ اقدس تشریف لائے۔ نمازِ مغرب کے لیے حضرتِ اقدس جامع مسجد تشریف لے گئے اور بعد مغرب متفرق مضامین ارشاد فرمائے جن میں سے بعض یہاں نقل کیے جاتے ہیں۔مجلس بعد نمازِ مغرب، جامع مسجد لوساکا اہلُ اﷲ کی اذیت کا وبال ارشاد فرمایا کہ کعبہ کے بتوں کو نبی نے نکالا۔کعبہ میں خود بتوں کو نکالنے کی صلاحیت نہیں تھی اور کافر لوگ کعبہ شریف میں تین سو ساٹھ بت کیوں رکھتے