ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
دنیا ملعون ہے اور جو کچھ دنیا میں ہے وہ بھی ملعون ہے لیکناِلَّا سے استثنا ہے کہ جو چیزیں اﷲکی یاد میں معین ہیں وہ دنیا نہیں ہیں جیسے یہ مجلسِ احباب ہے۔ اب یہ درخت، یہ پانی،یہ فضا، یہ ماحول قابلِ قدر ہے کیوں کہ اس ماحول میں اﷲکی محبت سیکھی جارہی ہے، یہ ماحول ہماری آخرت کے لیے مفید ہے اس لیے یہ دنیا نہیں ہے۔ اور جب اعجازالحق صاحب نے حضرت کی غزل کامقطع پڑھا ؎ اہلِ دل کی صحبتوں سے اخترِؔ خستہ کو بھی دل ملاایساکہ شرح ِدل بیاں کرتے ہیں ہمکامل دیوانۂحق کون ہے؟ توحضرت والا نے فرمایا کہ اﷲ کے دیوانے دوسروں کو بھی اﷲکا دیوانہ بناتے ہیں۔ کامل دیوانہ وہ ہوتاہے جو دیوانہ ساز بھی ہو۔ اگرخود اکیلادیوانہ ہے،دوسروں کو دیوانہ نہیں بناتا توابھی وہ کامل دیوانہ نہیں ہے، بالغ نہیں ہے،روحانی اولاد سے محروم ہے۔ اس بات کو خوب سمجھ لو کہ کامل دیوانہ جب ہوتاہے جب دیوانہ سازی آجائے اور اس کی علامت یہ ہوتی ہے کہ جہاں بیٹھ جائے، جہاں آہ و نالہ کرے، جہاں گریہ وزاری کرے وہیں لوگ جمع ہوجائیں اور اﷲکے دیوانے بن جائیں۔ اﷲتعالیٰ مجھ کو اور میرے دوستوں کو اس قابل کردے کہ ہم خود بھی دیوانے بنیں اور دیوانہ سازی بھی کریں، کامل بنیں، روحانی طور پر بالغ بنیں کہ ان سے دوسرے بھی دیوانے بن جائیں۔دیوانۂحق بننے کاطریقہ لیکن اﷲکا دیوانہ کیسے بنیں؟ کسی دیوانے کے ساتھ رہو اور اس کی طرح غیراﷲ سے بچو۔ اﷲتعالیٰ فرما رہے ہیں کہ میں تمہیں مل جاؤں گا لیکن گدھوں کی سمجھ میں یہ بات نہیں آتی۔ یہ بات اہلِ دل، اہلِ عقل اور اہلِ قسمت کی سمجھ میں آتی ہے۔ کیا چھوڑااورکیا پایا اس کا Differenceنکالو، جب عمل کرو گے تو پتا چلے گا کہ عورتوں اور لڑکوں کو چھوڑا اور اﷲکو پالیا۔