ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
وَاَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّکٰوۃَ ؎ تم لوگ نماز پڑھو، زکوٰۃ دو تو اﷲ تعالیٰ اس کو بھی تو فرما سکتے تھے کہ نگاہوں کو بچاؤ مگر اپنے نبی سے کہلایا۔ اس میں کیا راز ہے؟ یہ حیائے الوہیت ہے۔ باپ جب اپنے بیٹوں کو کسی نالائقی میں دیکھتا ہے تو خود نہیں کہتا، اپنے دو ست سے کہتا ہے کہ تم ان سے کہہ دو کہ ایسی گندی حرکت نہ کریں۔بین الاقوامی معیوب چیز نظر بازی بین الاقوامی معیو ب چیز ہے۔ طبعاً ہر ایک بدنظری کو معیوب سمجھتا ہے حتیٰ کہ کافر بھی نہیں پسند کرتا کہ میری بہو، بیٹی، بہن اور خالہ کو کوئی بُری نظر سے دیکھے۔ یہ اور بات ہے کہ خلافِ فطرت زندگی گزارنے سے حیا ختم ہوجاتی ہے ورنہ طبعاً کافر کو بھی یہ بات پسند نہیں کہ کوئی اس کی بہن بیٹی کو دیکھے تو مسلمان کی کیا شان ہوگی، مسلمان کو کتنی غیرت آنی چاہیے کہ جس کو ہم دیکھتے ہیں وہ کسی کی بہن ہے، کسی کی ماں ہے، کسی کی بیٹی ہے تو سمجھ لیجیے کہ اﷲ کو اس فعل پر کتنی غیرت آتی ہوگی کہ نالائق میری بندیوں کو بری نظر سے دیکھ رہا ہے اور پھر ولایت کا خواب بھی دیکھ رہا ہے کہ میں ولی اﷲ ہوجاؤں،آنکھوں کا زِنا کرکے تم ولایت کا خواب دیکھتے ہو، یہ محال ہے، بس نظر بچانا اگرچہ تکلیف دہ ہے مگر بہت بڑا اجر ہے، ایسوں کو جلد اﷲ مل جائے گا، شارٹ کٹ راستہ اختیار کرو، اب عمریں بہت کم ہوگئی ہیں، شارٹ کٹ راستہ اختیار کرو، حسینوں کو نہ دیکھو، نہ دیکھنے سے سکون میں رہو گے اور دیکھنے سے بے سکونی میں مبتلا ہوگے، اﷲ کی نافرمانی میں بے سکونی ہے، بے چین رہوگے کہ ہائے کیسی صورت ہے، کاش مل جاتی، کاش، کاش، کاش اور دل ہوگیا پاش پاش پاش اور نہ دیکھنے سے آرام سے رہو، وقار سے رہو، عزت سے رہو، اگر دیکھوگے تو تم کو بھی تو کوئی دیکھے گا کہ کس کو دیکھ رہا ہے، تم سمجھتے ہو کہ کوئی نہیں دیکھ رہا ہے، مثلاً ایئر ہوسٹس کو دیکھو گے تو سارا جہاز تم کو دیکھے گا کہ یہ کیسا صوفی ہے، بایزید کی شکل میں ننگِ یزید ہے اور کوئی دیکھےیا نہ دیکھے اﷲ تو دیکھ رہا ہے۔ ------------------------------