ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
لگایا جائے، جن لوگوں نے دنیا سے دل لگایا، اپنی جوانیاں تباہ کیں، ان سے پوچھ لو کہ کیا ملا؟ وہی معشوق جن کو دیکھ کر پاگل ہوتے تھے، آج اُنہی کو دیکھ کر دل شرمندہ ہوتا ہے، یہاں تک کہ ان سے کہہ بھی نہیں سکتا کہ میں تم پر کبھی عاشق تھا۔بس سب سے کنارہ کش ہو کر سمندر کے کنارے تسبیح لے کر بیٹھ جاؤ اور اللہ کا نام لو ؎ گیا حسن خوبانِ دل خواہ کا ہمیشہ رہے نام اللہ کاہدایت کے تین ذرائع سمندر کے کنارے سمندر کی وسعت اور آسمان کو دیکھ کر حضرت والا نے ارشاد فرمایا کہ سارا عالم بغیر کالم کے ہے، زمین معلق ہے، کسی چیز پر سہارا نہیں ہے اور اب تو مصنوعی سیّاروں سے بھی دیکھ لیا گیا ہے کہ زمین بھی چاند سورج کی طرح فضا میں معلق ہے، اوپر یا نیچے کوئی کالم نہیں ہے۔ زمین پر کوئی عمارت بنا کر دکھائیے جس میں کالم نہ ہو۔ یہ اللہ کی شان ہے کہ ان کی جس زمین پر کالم کے ساتھ مکان بناتے ہیں وہ زمین خود بے کالم ہے۔ میرے اس مضمون کو ہمارے میر صاحب نے شعر میں بیان کر دیا ؎ ارض و سماء کیسے ہیں معلق کوئی ستوں ہے اور نہ کوئی تھم سارا عالم ہے بے کالم واہ رے میرے ربُّ العَالَم لیکن اس عظیم الشان قدرتِ قاہرہ کا مشاہدہ بھی ہدایت کے لیے کافی نہیں، ہدایت کے لیے تین ذرائع ناگزیر ہیں، ناممکن ہے کہ اس کے بغیر انسان اللہ تک پہنچ جائے۔ یہ تین ذریعے کیا ہیں؟ وَ لَوۡ لَا فَضۡلُ اللہِ عَلَیۡکُمۡ وَ رَحۡمَتُہٗ مَا زَکٰی مِنۡکُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ اَبَدًا ۙ وَّلٰکِنَّ اللہَ یُزَکِّیۡ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ؎ ------------------------------