ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
تھی اور یہ پرواز اسی لیے اختیار کی گئی تاکہ حضرت والا کو دبئی میں آرام مل جائے۔ چناں چہ دبئی ایئرپورٹ کے ہوٹل کے کمروں میں حضرت والا مع ہم سب خدّام منتقل ہوگئے۔حضرت والا کا تقویٰ ہوٹل کے کمرے میں ٹی وی رکھاہواتھا۔ حضرت والا نے اس پر چادر ڈلوادی اور فرمایا کہ یہ گناہ کے لیے بھی استعمال ہوتاہے، اس میں ناچ گانے، عورتیں،بے حیائی کی باتیں اور تصویریں وغیرہ آتی ہیں، اس لیے اس پر چادر ڈلوادی کہ ہم آلۂ گناہ کو بھی دیکھنا نہیں چاہتے اگرچہ اس وقت یہ بند ہے اور کوئی گناہ نہیں ہورہاہے مگر اس کو بھی دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔ ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں اپنے اپنے کمروں میں دو دو آدمیوں نے جماعت سے ادا کیں۔ عشاء کی نماز کے بعد حضرت والا کھانا تناول فرماکر سونے کے لیے لیٹ گئے کیوں کہ رات کو تین بجے روانگی تھی۔دبئی سے جوہانسبرگ کے لیے روانگی صبح سوا چار بجے امارات ایئرلائن سے جوہانسبرگ کے لیے روانگی ہوئی۔ صبح چھ بجے کے قریب ہم لوگوں نے جہاز میں نمازِ فجر ادا کی۔ اور چھ گھنٹے کی پرواز کے بعد ہمارا جہاز مقامی وقت کے مطابق دس بج کر دس منٹ پرجوہانسبرگ ایئرپورٹ پر اُترا۔ ایئرپورٹ پر جوہانسبرگ کے علاوہ جنوبی افریقہ کے دور دراز شہروں سے آنے والے علماء اور دوسرے حضرات کا ہجوم تھا اس لیے اعلان کردیا گیا کہ حضرت والا کی طبیعت ناساز ہے اور سفر کی تھکن اور ضعف ہے اس لیے برائے مہربانی آپ حضرات سلام، مصافحہ اور معانقہ کی کوشش نہ کریں۔ حضرت والا خود سلام کریں گے، آپ لوگ جواب دیجیے تاکہ ہر ایک کے سلام کا حضرت والا کو بار بار جواب نہ دینا پڑے۔ چناں چہ حضرت والا نے السلام علیکم و رحمۃ اﷲ و برکاتہ فرمایا اور سب نے سلام کا جواب دیا۔