ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
چیزیں بڑی اہم ہیں جس کو یہ حفاظت نصیب نہیں وہ ولی نہیں ہوسکتا، بغیر ولایت کے مرے گا اگر توبہ نہ کی کیوں کہ اﷲکی نافرمانی کے ساتھ ولایت جمع نہیں ہوسکتی۔ ایک شخص میرے پاس آیا، میں نے پوچھا کہاں رہتے ہو، کہنے لگا منظور کالونی میں۔ میں نے کہا کہ دیکھو ناظر کالونی میں نہ رہنا۔ پھر میں نے ایک شعر کہا کہ ؎ اختر ؔ وہی اﷲ کا منظورِ نظر ہے دنیا کے حسینوں کا جو ناظر نہیں ہوتا یہی پرچہ مشکل ہے، ہمارے یہاں یہ ہی حل کیا جاتاہے او ر اس سے آدمی بہت جلدی اﷲوالا بنتاہے۔ تھوڑا سا غم اٹھالیا اور اس کے بدلہ میں اﷲمل گیا تو کیا یہ سستا سودانہیں ہے۔ کیوں بھائی، اگر کسی عورت کو آتا دیکھ کرنظر نیچی کرلی تو کیا جان سے مرگئے؟ آدھی جان لے کر اﷲتعالیٰ نظر کی حفاظت کی برکت سے جان میں سوجان عطا کرتاہے، ایسی تجارت کہاں ہے، کون ہے ایسا کریم مالک۔ نظر بچانے کا مزہ اگر حقیقت میں کھل جائے تو واﷲ کہتاہوں کوئی بدنظری نہ کرے اگر نظر بچانے کا مزہ پاجائے، بس ہمت کرو، ہمت اﷲ نے دی ہے۔اِصلاح سے محرومی کی وجہ ارشاد فرمایا کہجو اہل اﷲکے ساتھ رہے اور اس کی اصلاح نہ ہو یہ دلیل ہے کہ وہ اپنی خواہشاتِ نفسانیہ کونہیں توڑتا اور چھپ چھپ کر گناہ کرتاہے۔فریبِ مجاز ارشاد فرمایا کہمجاز زبردست دھوکا ہے۔ دیکھو! سولہ سال کے لڑکے پر ایک شخص عاشق ہوگیا۔ اس کے تِل پر سمرقند و بخارا فدا کررہاہے۔ وہی لڑکا جب پچاس سال کا ہوگیا، بال سفید ہوگئے تب وہ آیا اور اس نے کہا کہ سمرقند و بخارا آپ مجھ پرفدا کرنے کے لیے کہاکرتے تھے اب سمرقندوبخارا کاکچھ حصہ ہی دے دیجیے، بخارا نہ دے سکیں تو سمرقند دے دیجیے، سمرقند نہ دے سکیں تو بخارا دے دیجیے کیوں کہ آج کل کڑکی ہے، کنبہ بڑا ہے، بارہ پوتوں کا دادا ہوں، نو نواسوں کانانا ہوں۔ تو قدیم عاشق نے