ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
افضل یہی ہے کہ باریک کر لو۔ اب بیان ختم ہوا، اس وقت یہ چار مضمون بیان کرنے ضروری تھے۔ آخر میں آپ کو اﷲ کا واسطہ دیتا ہوں، قرآن کا حکم ہے: قُلۡ لِّلۡمُؤۡمِنِیۡنَ یَغُضُّوۡا مِنۡ اَبۡصَارِہِمۡ آپ ایمان والوں سے فرما دیجیے کہ وہ اپنی نگاہوں کی حفاظت کریں، اس لیے اﷲ کے واسطہ اپنی آنکھوں کی حفاظت کیجیے، نامحرم عورتوں کو مت دیکھیے، اﷲ دیکھنے والا ہے، اﷲ حساب لینے والا ہے، اپنے قلب کی حفاظت کیجیے، ہمارا دل اﷲ کے سامنے آفتاب کی طرح کھلا ہوا ہے، وہ دل کے ہر بھید کو جانتے ہیں ؎ چوریاں آنکھوں کی اور سینے کے راز جانتا ہے سب کو تو اے بے نیاز بس جس کو اﷲ کو حساب دینا ہے ، اس کو سب ہاتھ پیر شریعت کے مطابق رکھنے ہوں گے، قرآن شریف، بخاری شریف، مشکوٰۃ شریف سب سے ثابت ہے، لہٰذا اپنی آنکھوں کو غلط جگہ مت ڈالیے، کتنی ہی حسین عورت ہو کہہ دو کہ میں اﷲ کا حکم نہیں توڑوں گا، اپنا دل توڑ دوں گا، اپنا دل توڑ دیجیے، اﷲ کا حکم نہ توڑیے ورنہ اگر اﷲ انتقام لینے پر آجائے تو آپ کو کہیں کا نہیں چھوڑے گا، بس اپنی خواہشوں کا خون کر لیجیے، چند دن کی محنت ہے، پھر جنت میں آپ کی بیویاں یعنی مسلمان عورتیں، حوروں سے زیادہ خوبصورت کر دی جائیں گی، چاہے یہاں لنگڑی لولی، چپٹی ناک والی اور کالی کلوٹی ہی کیوں نہ ہو۔ ۲۶؍صفر المظفر ۱۴۲۳ھ مطابق ۸؍مئی ۲۰۰۲ءوطن واپسی آج بروز بدھ کراچی واپسی کا دن تھا۔ جنوبی افریقہ کے مختلف شہروں سے علماء اور دیگر احباب کئی روز پہلے سے آگئے تھے اور بہت سے اب بھی آرہے تھے۔ حضرت والا کا قیام ہمیشہ کی طرح مفتی حسین بھیات صاحب کے یہاں تھا کیوں کہ جنوبی افریقہ کا سفر مفتی صاحب ہی کی وجہ سے ہوا۔یعنی اُن ہی کی درخواست پر ۱۹۹۰ء میں جنوبی افریقہ