ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
اِنَّ اللہَ وَ مَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوۡنَ عَلَی النَّبِیِّ ؕ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا صَلُّوۡا عَلَیۡہِ وَ سَلِّمُوۡا تَسۡلِیۡمًا؎ اﷲ اور اس کے فرشتے نبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں یعنی اﷲ تعالیٰ اور اس کے فرشتے نبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم سے پیار کرتے ہیں اے مسلمانو! تم بھی میرے نبی سے پیار کرو۔یہ عاشقانہ ترجمہ ہے جیسے صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کا عاشقانہ ترجمہ حضرت فضلِ رحمٰن گنج مراد آبادی رحمۃ اﷲ علیہ نے کیا تھا کہ اﷲ پیار کرے محمد صاحب کا اور سلامت رکھے ان کو۔ اس عمل میں اﷲ اور اس کے فرشتوں کے ساتھ ہماری شرکت نعمت نہیں ہے؟ جس تجارت میں بادشاہ کا حصہ بھی ہو اس تجارت میں خسارہ اور (Loss) ہوسکتا ہے؟ وہ بزنس گھاٹے میں جا سکتی ہے؟ درود شریف بھیجنا اﷲ کا کام ہے اور فرشتوں کا کام ہے، اس میں اپنا حصہ لگا لو یہ تِجَارَۃً لَّنْ تَبُوْرَ ہے، اس میں خسارہ ہے ہی نہیں۔خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت میرے شیخ حضرت شاہ عبد الغنی صاحب پھولپوری رحمۃ اﷲ علیہ پو را قصیدہ بردہ شریف روزانہ تہجد کے وقت پڑھتے تھے۔ سب زبانی یاد تھا اور ساتوں منزل مناجاتِ مقبول کی روزانہ پڑھتے تھے اور بارہ مرتبہ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی۔ ایک مرتبہ تو ایسا دیکھا کہ فرمایا: حکیم اختر! میں نے آج خواب میں حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی ایسے زیارت کی کہ آپ کی آنکھوں میں لال لا ل ڈورے بھی نظر آئے۔ میں نے خواب ہی میں پوچھا کہ یارسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم! کیا میں نے آپ کو خو ب دیکھ لیا؟ تو فرمایا: ہاں عبدالغنی! تم نے اپنے رسول کو آج خو ب دیکھ لیا۔ کیا کہوں پوری داستان آنکھوں کے سامنے سے گزر گئی۔ سترہ سال ساتھ رہا۔ میں سمجھتا تھا کہ میرے شیخ کے انتقال کے بعد صدمہ و غم سے میرا بھی انتقال ہو جائے گا مگر انتقال اﷲ کے قبضہ میں ہے، جب ان کا حکم ہوگا تب ہی ہوگا انتقال۔ (حضرت مولانا عبدالحمید صاحب نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ آپ کا سایہ طویل مدت تک دراز فرمائے۔ اﷲ تعالیٰ حضرت والا کو ------------------------------