ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
دیکھ لوں مگر شاباش میرے بندے! تجھ کو شاباشی ہے کہ تو نے اپنا دل توڑدیا، اپنی آرزوکا خون کرلیا مگر میرا حکم نہیں توڑا، تو اﷲکی طرف سے شاباشی ملتی ہے اور جن لوگوں نے دیکھ لیا ان کو کیا ملا، شاباشی نہیں، ان پرلعنت برستی ہے اﷲ کی لَعَنَ اللہُ النَّاظِرَ وَالْمَنْظُوْرَ اِلَیْہِ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی بددعا ہے کہ لعنت کرے اﷲ اس پر جو دیکھنے والا ہے اور جو اپنے کو دِکھانے والی ہے یا دِکھانے والاہے یعنی جو حرام نظر ڈالے اور حرام نظر کے لیے خود کو پیش کرے وہ سب اس لعنت میں داخل ہیں تو کیوں اﷲکے رسول کی بددعا لیتے ہو، دیکھ لینے سے کیا ملتاہے؟ میرے علم میں بہت سے لوگ ہیں جو مجال نہیں کہ ایک نظر خراب کریں ؎ جب آگئے وہ سامنے نابینا بن گئے جب ہٹ گئے وہ سامنے سے بینا بن گئے میرا شعر ہے یہ، ایسا شعر کون کہے گا؟اﷲکے عاشق اﷲ کی فرماں برداری میں سرگرم ہیں تیسری تفسیر ہے: اَیُّکُمْ اَسْرَعُ اِلٰی طَاعَۃِ اللہِ عَزَّوَجَلَّ ؎ کون ہے تم میں سے تیز رفتاری دِکھانے والا اﷲکی اطاعت اور فرماں برداری کی طرف، ان کے حکم کی تابعداری میں، ان کی عبادت میں کون آگے بڑھتا ہے، ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ تم میں سے کون ہے اس معاملہ میں آگے بڑھنے والا ورنہ حلوہ کھانے کے لیے تیار، مقویات کھانے کے لیے تیار، بادام، اخروٹ،پستہ اور ساری غذائیں کھانے کے لیے تیار، سوپ (Soup) صبح بھی پی رہے ہیں اور شام کو بھی پی رہے ہیں حالاں کہ ان کو سوپ پینے کی ضرورت نہیں ہے اور اﷲکا رزق کھاکر اﷲکی نافرمانی کرتے ہیں لیکن جو اﷲکے خاص بندے ہیں وہ اﷲکے دیے ہوئے رزق کی طاقت کو اﷲکی مرضی کے خلاف استعمال نہیں کرتے۔ ------------------------------