ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
بدنظری کے بعض طبّی نقصانات پھر حضرت والا نے ارشاد فرمایا کہ ایک بات سنو، بدنظری کے طبی نقصانات وہی بتا سکتا ہے جو طبیب ہو کہ ایک بدنظری کرنے سے کیا نقصان پہنچتا ہے۔ نمبر ایک دل میں کمزوری آجاتی ہے کیوں کہ دل کش مکش میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ دل کو حسن کھینچتا ہے اور یہ اﷲ کے خوف سے اﷲ کی طرف کھنچتا ہے، تو کش مکش میں انجائنا ہوجاتا ہے۔ دوسرا نقصان یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ کی نافرمانی سے حافظہ کمزور ہوجاتا ہے ۔تیسرا نقصان یہ ہے کہ کمر میں میٹھا درد رہتا ہے۔ چوتھا نقصان یہ ہے کہ بار بار پیشاب لگتا ہے مگر اس کے اور اسباب بھی ہیں، ورنہ جو بار بار پیشاب کرے تو بدگمانی نہ کرو کہ اوہو دال میں ضرور کچھ کالا ہے اور بھی اسباب ہیں مگر من جملہ اسباب کہ یہ بھی ہے کہ بار بار پیشاب لگتا ہے، مثانہ کے غدود ورم کر جاتے ہیں اور پانچواں نقصان یہ ہے کہ منی پتلی ہوجاتی ہے کیوں کہ بدنظری سے گرمی پہنچتی ہے جو منی کو رقیق کردیتی ہے اور ایساشخص بیویوں کا صحیح حق ادا نہیں کرسکتا۔ یہی وجہ ہے کہ جن ملکوں میں بدنظری عام ہے وہاں عورتیں زِنا میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔ ایک مرد سے ان کی تسلی نہیں ہوتی۔ معلوم ہوا ہے کہ لندن کی عورتیں افریقہ کے ملکوں میں جاتی ہیں کالوں سے بدمعاشی کرانے کے لیے۔ بد نظری کے یہ بعض نقصانات بتا دیے۔ آخر میں حضرت والا نے دعافرمائی کہ اﷲ تعالیٰ ہم سب کے گناہوں کو معاف فرمادیں اور آیندہ ہمیں توفیق دے دیں کہ ایک سانس بھی آپ کی نافرمانی میں نہ گزرے اور ہم سب کو اولیائے صدیقین کی نسبت عطا فرمادیجیے، اپنی رحمت سے کشادہ روزی عطا فرما دیجیے، اپنی رحمت سے تمام بلاؤں سے اور مشکلات سے رہائی نصیب فرمایے، نجات نصیب فرمایے اور ہمارے شیخ حضرت ہردوئی دامت برکاتہم وعمت فیوضہم کو مکمل صحت عطا فرمایے، مجھ کو بھی مکمل صحت عطا فرمایے اور اﷲتعالیٰ ان کی صحت کو اور میری صحت کو اور جملہ خُدّامِ دین کی صحت کو بہتر فرمادے۔ وَ اٰخِرُ دَعْوٰنَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ