ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
تو حضرت والا نے فرمایا کہ دیکھیے جس کی مزاج پرسی سے اپنا مزاج خراب ہوجائے اس کی مزاج پرسی مت کرو۔ پھر مولانا نے یہ شعر پڑھا ؎ نفس کو پرہیزی بد سے لگی جب ٹلٹلی ڈانٹ کا تب شیخ کی جانب سے لو موٹل ملا جب ٹلٹلی یعنی دست لگ جائیں تو ایک دوا ہے لوموٹل Lomotilکھاؤ فوراً ٹلٹلی رُک جائے گی۔ مزاحاً فرمایا کہ لومواکے معنیٰ ملامت کرو، امر کا جمع کا صیغہ ہے، تم نے اتنا کیوں کھایا کہ ٹلٹلی چل گئی۔ اب Lomotilکھاؤ تو ٹلٹلی رک جائے گی۔ جب مولانا منصور صاحب نے حضرت والا کی شان میں یہ شعر پڑھا ؎ جہاں بھی میرے مولیٰ رکھیں مجھے وہیں پر میں رہنے کو تیار ہوں تو حضرت والا نے مولانا منصور صاحب سے فرمایا کہ خیال رکھیے گا! اورحاضرین کو مخاطب کر کے فرمایا کہ میں نے ان سے کہا ہے کہ جب تک افریقہ میں میرا قیام ہے آپ میرے ساتھ رہیں تو مولانا منصور صاحب نے عرض کیا کہ یہ میری سعادت ہے۔ حضرت والا نے مزاحاً فرمایا کہ سعادت کے ساتھ شہادت بھی تو ہے۔فانی چیزوں سے دل لگانا بے وقوفی ہے ارشاد فرمایا کہ لیلیٰ بہت پر کشش نام ہے۔ لیلیٰ کا نام سن کر سب کے کان کھڑے ہوجاتے ہیں۔ بڑے بڑے مقدس لوگوں کے کان بھی کھڑے ہوجاتے ہیں۔ لیکن اسی برس بعد جب وہی لیلیٰ قابلِ نفرت ہوجائے گی، جب اسی برس کی بڑھیا لٹھیا لے کر آئے گی تو لیلیٰ، لیلیٰ نہ رہے گی، پھر اس میں وہ کشش کہاں ہوگی۔ جو چیزیں علیٰ معرض الفنا ہیں ان کو لیلیٰ بنانا بے وقوفی ہے۔ حلال بیوی کا حق ادا کردو اور بس اﷲ سے دل لگاؤ۔ کسی چیز کو بقا نہیں ہے نہ جوانی کو نہ بڑھاپے کو۔ جوان بڈھا ہوا، بڈھا قبر میں گیا، یہی رولنگ ہورہی ہے، بہت احمق اور بے وقوف ہیں وہ جو حسن کو دیکھ