ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
میر کا معشوق جب بڈھا ہوا بھاگ نکلے میر بڈھے حسن سے کوئی بڈھے معشوق کو پسند کرتاہے؟ ہندو،عیسائی اور یہودی بھی پسند نہیں کرتے لہٰذا اگر آپ نے بڑھاپے میں حسنیوں سے نظر کو پھیرا تو کیا پھیرا؟ عالمِ شباب میں نظر بچانا کمال ہے اور یہ مومنِ کامل یعنی اﷲکے دوستوں کا کام ہے، کسی کافر وفاسق کا نصیبہ نہیں اور جب خوب طاقت جوانی کی ہو اس وقت اﷲ پر فدا ہوجاؤ، بتایئے: جوان بکرے کی قربانی میں زیادہ ثواب ہے یا بڈھے بکرے کی۔ اﷲتعالیٰ مردہ قبول نہیں کرتا۔ مردہ اگر کہے کہ میں نے سب گناہ چھوڑ دیے تو کیا وہ متقی ہوجائے گا؟ کیوں کہ اس نے گناہ چھوڑے نہیں ہیں، گناہ اس سے مجبوراً چھوٹ گئے ہیں اورمتقی وہ ہوتاہے جو اپنے اختیار سے گناہوں کو چھوڑتاہے، تقویٰ نام ہے کَفُّ النَّفْسِ عَنِ الْھَوٰییعنی گناہوں کے تقاضوں کے باوجود گناہ نہ کرنا، اس کا نام تقویٰ ہے۔ بس ایک سبق آج دے دیا اس کو نوٹ کرلو، یادکرلو۔ اگر اولیائے صدیقین کا مقام حاصل کرناہے تو ان دوچیزوں پرعمل کرو بقیہ چیزیں اﷲکے فضل سے آسان ہوجائیں گی۔ تو ایک تعریف اولیائے صدیقین کی یہ ہے: اَلَّذِیْ لَا یُخَالِفُ قَالُہٗ حَالَہٗ جس کا قال اور حال یکساں ہوں۔ دوسری تعریف ہے: اَلَّذِیْ لَایَتَغَیَّرُبَاطِنُہٗ مِنْ ظَاھِرِہٖ جس کا باطن ظاہری حالات سے متأثر نہ ہو۔ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر جو ایئرہوسٹسوں کے سامنے متقی رہے وہ صدیق ہے۔ تقویٰ اس کانام ہے کہ خوش قامت کو دیکھ کر اپنی استقامت کو متأثرنہ ہونے دے اور تیسری تعریف ہے: اَلَّذِیْ یَبْذُلُ الْکَوْنَیْنِ فِیْ رِضَا مَحْبُوْبِہٖ ؎ ------------------------------