ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
رہ گئی جنت تو جنت نیک لوگوں کی جگہ ہے، صالحین کی جگہ ہے، جنہوں نے دنیا میں اپنی آرزوؤں کا خون کیا ہے، لیکن جنت بھی ابدی ہے، ازلی نہیں ہے، جن کے منہ کو اﷲ کی محبت کی شراب لگ گئی، جو عاشقِ ذاتِ حق ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ ازلی اور ابدی اللہ کے مقابلہ میں جنت بھی کچھ نہیں ہے، لَیۡسَ کَمِثۡلِہٖ شَیۡءٌ ؎ کوئی چیز اللہ کے برابر نہیں، اس لیے اﷲ کے عاشقوں کے لیے درجۂاوّلیں اﷲ تعالیٰ کی ذات ہے اور جنت درجۂ ثانوی ہے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ کا جب دیدار ہوگا تو جنتی لوگ جنت کی نعمتوں کو یاد ہی نہیں کریں گے بلکہ کوئی نعمت یاد ہی نہ آئے گی، کوئی حور بھی یاد نہیں آئے گی، اللہ تعالیٰ کے دیدار کی لذت سب سے اعلیٰ نعمت ہے۔ اس لیے جو لوگ یہاں اپنی آرزوؤں کا خون کرتے ہیں ان کا خوں بہا اللہ تعالیٰ کی ذات ہے، خونِ آرزو کے بدلہ میں اﷲ تعالیٰ خود مل جاتے ہیں کہ تم نے جو اپنی آرزوؤں کا خون کیا ہے اس کے صلہ میں حلاوتِ ایمانی لے لو، تم نے حسینوں سے نگاہیں بچا کر اپنی آرزوؤں کا خون کیا ہے تو خونِ آرزو کا بدلہ میری ذات ہے، حلاوتِ ایمانی ہے، ایمان کی مٹھاس ہے، جو حوروں کو پیدا کرسکتا ہے وہ دنیا میں بھی حوروں کا مزہ دے سکتا ہے، اللہ کے احکام میں سُستی مت کرو، خدا کی عبادت میں چوڑیاں مت پہنو، اللہ کی عبادت میں شیرِ مرد رہو، نفس پر مردانہ حملہ کرو ؎ ہیں تبر بردار مردانہ بزن خبردار! تبر اُٹھاؤ اور مردانہ حملہ کرو، نفس دشمن مردانہ حملہ ہی سے دبے گا اگر مردانہ حملہ نہیں کرو گے تو اللہ کو نہیں پاؤ گے، بغیر اللہ کے مرو گے، بے حد خسارہ میں جاؤ گے۔ اس سے بڑھ کر کوئی خسارہ نہیں ہے کہ اللہ نہ ملے اور آدمی مرجائے، بہت ہی بدبخت، بدنصیب اور محرومِ جاں ہے وہ جو اللہ کو نہ پائے اورمرجائے۔ خدا کے لیے، اللہ کے لیے اپنی جانوں پر رحم کرو، میرے دوستو! میرے عزیزو! جان دے دو مگر اللہ کو ناراض نہ ہونے دو، ان شاء اللہ! دنیا ہی میں اللہ تعالیٰ دل کو ایسا مست کردیں گے کہ معلوم ہوگا کہ آپ سے بڑھ کر کوئی بادشاہ نہیں ہے، چٹائی پر، بوریوں پر، خاک پر، ------------------------------