ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
تختِ شاہی کا مزہ ملے گا۔ لوگوں کو بکنے دو، جو کہتے ہیں کہ فلاں صورت میں یہ مٹھاس ہے، وہ مٹھاس ہے۔ صورتوں میں کیا ہے، آج جو سولہ سال کی ہے، کل جب اَسّی سال کی بڑھیا ہوگی تو اس کو چوما چاٹی کرو گے؟ شادی کی پہلی رات میں کس قدر خوشی تھی اور اب وہی خوشی باسی ہوگئی، یہ کیا ہے؟ سب فانی ہے، دنیا بِجَمِیْعِ اَعْضَائِہٖ وَبِجَمِیْعِ اَجْزَائِہٖ سب فانی ہے، دیکھوجوان کتنا ہی حسین ہو، ایک دن اس کو نانا بننا ہے، جب داڑھی مونچھ نہ آئی ہو اُس وقت تو سخت امتحان ہوتا ہے، لیکن ایک دن نانا دادا بن جائے گا اور لڑکی ابھی کتنی ہی حسین ہو ایک دن نانی دادی بنے گی ؎ کمر جھک کے مثلِ کمانی ہوئی کوئی نانا ہوا کوئی نانی ہوئی جو لڑکا تھا نانا ابّا بن گیا، اب اس کی ڈیمانڈ (Demand) کروگے؟ اور جو لڑکی تھی نانی امّاں ہوگئی تو پھر اس کو چاہو گے؟ اس لیے کسی کی جوانی مت دیکھو۔ لڑکا ہے تو اس کا بڑھاپا سوچو کہ بڈھا ہوگا تو کیسا ہوگا؟ لڑکی بڈھی ہوگی تو کیسی معلوم ہوگی؟ جو انجام پر نظر رکھتا ہے وہ عقل مند کہلاتا ہے، عقل کی انٹرنیشنل یعنی بین الاقوامی تعریف یہ ہے کہ انجام پر نظر ہو اور ان حسینوں کے چاہنے والوں کی نظر انجام پر نہیں ہوتی، اگر وہ کہہ دے کہ ہم آپ کے باوفا رہیں گے، کبھی آپ کا ساتھ نہ چھوڑیں گے تو ایک دن ایسا آئے گا کہ جب بڈھی ہوجائے گی تو خود اسے اپنے سے دور پھینک دو گے۔ اسی طرح لڑکا جب بڈھا ہوگا تو اسے بھی اپنے سے دور پھینک دو گے، تو یہ کیا چیز ہے کہ آج جن کے لیے پاگل ہورہے ہو اور جب شکل بگڑ جائے گی تو پاگل نہیں عقل مند کے باپ بن جاؤ گے، اس لیے کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ سے دوستی کرلو، اللہ نے اسی لیے پیدا کیا ہے یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ اے ایمان والو! متقی ہوجاؤ۔ متقی کا کیا مطلب ہے؟ یعنی میرے دوست بن جاؤ، یہ دوست بننا فرض ہے ، اختیاری مضمون نہیں ہے، متقی یعنی ولی بننا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ جو ولی اللہ بنے بغیر مرا تو نامُراد مرا، اس لیے دیکھو کہ کس پر مر رہے ہو، ہر حسین کا بڑھاپا دیکھو۔ بس اپنی بیوی سے محبت کرو، مگر وہ بھی اللہ سے زیادہ نہ کرو، اس کو بھی سوچو کہ ایک دن مرنے والی ہے اور قبر میں اس کو اپنے ہاتھوں سے دفن کرنے والا ہوں، اللہ باقی