ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
مردوں کو نہ دیکھیں۔ قرآنِ پاک میں جہاں مردوں کے لیے حکم نازل ہوا، وہیں عورتوں کے لیے بھی ہے کہ مرد نامحرم عورتوں کو نہ دیکھیں اور عورتیں نامحرم مردوں کو نہ دیکھیں۔ بے پردگی بڑا فتنہ ہے، ایک عورت تھی، اس کے شوہر کا بھائی بہت حسین تھا، گھر میں شرعی پردہ نہیں تھا۔ وہ عورت میرے شیخ حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم سے مرید تھی۔ مکہ شریف میں میرے شیخ کے پاس اس کا خط آیا کہ میں بہت پریشان ہوں، شوہر کے بھائی کو دیکھتے دیکھتے اس سے عشق ہوگیا، اب میں کیا کروں، پانچوں وقت کی نماز پڑھتی ہوں مگر اس کا عشق دل سے نہیں جاتا۔ حضرت والا نے لکھا کہ حکیم اختر کی ایک کتاب ہے ’’روح کی بیماریاں اور ان کا علاج‘‘ اس کو روزانہ پڑھا کرو۔ اس موقع پر میرے مزہ کو نہ پوچھو کہ مجھے کتنی خوشی ہوئی کہ میری کتاب پڑھنے کا حکم میرا شیخ دے رہا ہے۔ غضِ بصر کی دوسری دلیل کیا ہے؟ یہ دلیل بخاری شریف کی حدیث ہے۔ میں نے پہلے قرآن شریف سے بیان کیا کیوں کہ لوگ اکثر یہ کہتے ہیں کہ دلیل قرآن میں دکھلاؤ تو ہم مانیں گے۔ تو میں نے قرآن میں دِکھایا کہ نہیں؟ قرآن شریف میں اﷲ تعالیٰ کا حکم ہے کہ نہیں؟ اگر قرآن شریف میں موجود اﷲ کا حکم نہ مانو گے تو اﷲ تعالیٰ انتقام لے گا، تب ساری قابلیت اور ساری پہلوانی کا پتا چل جائے گا۔ اگر اﷲ چاہے تو راتوں رات اس کے گردہ میں کینسر پیدا کرسکتا ہے۔ رات کو خیریت سے سویا صبح اٹھا تو ڈاکٹروں نے کہا کہ تمہارے گردے میں کینسر ہے۔ ایسے قادرِ مطلق کو جو ہر قسم کی بیماری اور ہر قسم کی مصیبت دے سکتا ہے اس کو ناراض کرنا کہاں کی عقل مندی ہے؟ اب بخاری شریف کی حدیث پیش کرتا ہوں جو اَصَحُّ الْکُتُبِ بَعْدَ کِتَابِ اللہِ ہے یعنی قرآن پاک کے بعد سب سے مستند ترین اور صحیح ترین کتاب بخاری شریف ہے۔ اس میں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرما رہے ہیںزِنَا الْعَیْنِ النَّظَرُ نظر بازی کرنا آنکھوں کا زِنا ہے۔ اب بتاؤ! آنکھوں کا زِنا کرنے والا اﷲ کا ولی ہوسکتا ہے؟ ہم میں سے کتنے لوگ ہیں جو ولی بننے کی تمنا رکھتے ہیں اور بد نظری کر کے رسول صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی نافرمانی کرتے ہیں۔ ایسے لوگ صرف ولی اﷲ بننے کا خواب دیکھتے ہیں۔ چاہے لاکھ تبلیغی جماعت میں چلّے لگاؤ، خانقاہوں میں رہ پڑو،عمرگزار دو لیکن اگر آنکھوں کی