ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
شیخ پینے کا ارادہ تو کریں حوضِ کوثر سے منگالی جائے گی آپ ہمت تو کریں، آخر خدا نے حکم دیا ہے تو ہمت دے کرحکم دیا ہے۔ ایسا کوئی حکم نہیں ہے جس کی ہمت اور طاقت اﷲ نہ دے ورنہ یہ ظلم ہوجاتا اور اﷲتعالیٰ ظلم سے پاک ہیں اور اس کی دلیل وہی ہے کہ ابھی کوئی چھرا لے کر دھمکی دے کہ اگر بدنظری کرے گا تو چھرا بھونک دوں گا تو فوراً آنکھ بند کرلے گا۔ معلوم ہوا کہ آنکھ بند کرنے کی ہمت ہے۔ مگرہمت چور ہیں ہم لوگ، لیکن میں اتنا کہتاہوں کہ ان ہگنی، موتنی، پدنی لاشوں سے نظربچاکر واﷲاتنا مزہ پاؤگے کہ سارے مزے بھول جاؤگے مگر بیوی مستثنیٰ ہے، بیوی جیسی بھی ہو وہ محبوب ہے، حلال ہے، اس کی محبت کرنے میں ثواب ہے۔ بیوی سے صحبت کرنے کا ثواب تہجد سے زیادہ ہے، مگر بیوی کے علاوہ کسی طرف خیال نہ کرو۔ بس میرا پچھتر سال کا تجربہ ہے کہ جتنا اس عمل سے مجھے قرب حاصل ہوا ہے اتنا کسی عمل سے قرب حاصل نہیں ہوا، کسی عمل سے اتنا قرب نہیں ہوا جتنا نظربچانے سے اﷲتعالیٰ کا قرب ملا ہے، اب راز کی بات بتادی، یہ بات بتانی نہیں چاہیے مگر بتادیا کہ اﷲتعالیٰ کا قرب جتنا اس سے ملتا ہے اتنا کسی عمل سے نہیں ملتا۔ یَجِدُ حَلَاوَتَہٗ فِیْ قَلْبِہٖنظر بچانے والا حلاوتِ ایمانی کو پالے گا، تم واجد ہوجاؤ گے، اﷲتعالیٰ موجود ہوجائیں گے تمہارے قلب میں۔ اﷲمل گیا تو اور کیا چاہیے، اﷲمل گیا تو سب کچھ مل گیا، اﷲنہ ملا تو سب بے کار ہے۔ اگر کسی کے پاس بادشاہت ہے، تخت وتاج ہے لیکن کافر ہے تو کچھ بھی نہیں۔ بس مرا اور سب گیا۔ لہٰذا گناہ سے بچو، ایک گناہ بھی نہ کرو، ولی اﷲبن جاؤ گے اور ولی اﷲجو نہ بنا وہ خسارے میں گیا، کیوں کہ جس چیز پر محنت کی اور دوکان، تجارت سب چھوڑ کر دوگز کفن پہن کر چلاجاتاہے۔ تو اُس وقت کیا ہوگا، پھراﷲپوچھے گا کہ تم میرے ولی کیوں نہیں بنے جبکہ میں نے تمہیں پیغام دیاتھا، میں نے حکم دیاتھا یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَکُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ؎ اے ایمان والو! تقویٰ سے رہو، کیا معنیٰ کہ تم میرے ولی بن ------------------------------