ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
نظربازی بھی کرتے ہو اور ولی اﷲ بننے کا خواب بھی دیکھتے ہو یا ولی اﷲظاہربھی کرتے ہو، ولی اﷲ کا لباس پہن کر دعوتیں بھی اڑاتے ہو، شرم نہیں آتی؟ مشکوٰۃ شریف کی روایت ہے ، لَعَنَ اللہُ النَّاظِرَ وَالْمَنْظُوْرَ اِلَیْہِ؎ تو بدنظری کرنے والے کے تین لقب ہوگئے یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِھِمْ کی نافرمانی کرنے سے اﷲ کا نافرمان ہوگیا، بخاری شریف کی حدیث زِنَا الْعَیْنِ النَّظَرُ کی رُو سے آنکھوں کا زِناکار اور لَعَنَ اللہُ النَّاظِرَ سے ملعون ہوگیا۔ تو اﷲ کا نافرمان، آنکھوں کا زِنا کار اور ملعون کہیں ولی اﷲہوسکتا ہے جب تک توبہ نہ کرے۔ بدنظری کرنے والوں کے یہ تین القاب نوٹ کرلو، جب کبھی تقاضا ہو تواس کو یاد کرو کہ ہم کیا کررہے ہیں، ہم مولانا صاحب بنے ہیں، قوم کے مقتدا ہیں اور ہم کتنی گری ہوئی حرکت کررہے ہیں۔ جب ہمارے دین کا یہ حال ہوگا تو ہم سے کیا نفع ہوگا۔ اس لیے کہتاہوں کہ بھائیو! گناہ سے کچھ نہیں ملتا سوائے رسوائی اور بدنامی کے اورناشکری الگ خصوصاً بدنظری سے بہت ناشکری پیدا ہوتی ہے مثلاً ہمارے ماں باپ نے ہماری شادی اچھی جگہ نہیں کی، بیوی ایسی پری ہوتی کہ دیکھتے ہی بے ہوش ہو کرگرجاتے۔ اس ناشکری کی نحوست سے اپنی بیوی سے محبت کم ہوجاتی ہے۔ آج کل میاں بیوی میں جھگڑے اسی لیے ہورہے ہیں کہ جب دوسری کو دیکھتاہے تو وہی نگاہ میں جچ جاتی ہے اور اپنی بیوی بھوتنی معلوم ہوتی ہے اور اگر آدمی کسی عورت کو نہ دیکھے تو لے دے کے وہی تو رہے گی، اس لیے اسی کا عاشق رہے گا۔ واﷲ! دیکھو اب میں جوش میں آرہاہوں، میں قسم کھاکے کہتاہوں، قسم کھاکے کہتاہوں، واﷲ، ثم واﷲ، ثم واﷲ بدنظری سے جس دن بچنے کا ارادہ ہوگا اس دن یہ دنیا ہی بدل جائے گی، اﷲتعالیٰ وہ مزہ دے گا حلاوتِ ایمانی کا کہ یَجِدُ حَلَاوَتَہٗ فِیْ قَلْبِہٖ حلاوتِ ایمانی قلب میں پاجائے گا۔ یہ تصوراتی دنیا نہیں ہے، پاجائے گایعنی یہ واجد ہوگا اور حلاوتِ ایمانی موجود ہوگی۔ جب آپ نظر بچائیں گے تو حلاوتِ ایمانی دل میں موجود ہوگی اور آپ اس کے واجد ہوں گے۔ اتنا مزہ پاؤ گے کہ اﷲتعالیٰ جو ہزاروں مجاہدوں سے نہیں ملتے، اس مجاہدہ سے بہت جلد اﷲ مل جاتا ہے، بندہ صاحبِ نسبت ہوجاتا ہے، ------------------------------