ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
|
میں نے انبالہ کے ایک وعظ میں کہا تھا کہ سب کو مل کر کام کرنے کے یہ معنی نہیں کہ سب ایک ہی کام میں لگ جائیں یا ایک کا کام دوسرا کرنے لگے اس پر ایک مثال بیان کی تھی کہ جیسے ایک مکان تیار کیا جا رہا ہے اس کی تیاری کیلئے معمار کی بھی ضرورت ، بڑھئ کی بھی ضرورت ، مزدور کی بھی ضرورت ـ اب یہ بتلاؤ کہ سب مل کر جو تعمیر کا کام کر رہے ہیں اس کا کیا طریقہ ہے یہ ہی کہو گے کہ معمار اینٹ لگائے بڑھئ آرہ چلانے مزدور گارا پہنچائے اینٹ پہنچائے ـ جب یہ سمجھ میں آ گیا ـ اب میں پوچھتا ہوں کہ اگر یہ سب مل کر اینٹ ہی لگانے لگیں یا سب کے سب آرہ ہی چلانے لگیں یا سب کے سب گارا اینٹ ہی پکڑانے لگیں کیا مکان تیار ہو سکتا ہے ـ ظاہر ہے نہیں ـ تو اسی طرح یہاں خیال کر لو کہ سب کو مل کرکام کرنے کے معنی صرف یہ ہیں کہ تجربہ کا کام تو لیڈر کریں اور اس طرح کریں کہ وہ کسی کام کرنے سے قبل علماء سے جائز نا جائز معلوم کر لیا کریں اور احکام بتلانے کا کام علماء کریں ـ بس اس طرح ہر ہر شخص اپنے فرض منصبی کو انجام دے اس صورت میں امید کامیابی کی نکل سکتی ہے کہ ہم اپنا کام کریں وہ اپنا کام کریں سب کے مل کر کام کرنے کے یہ معنی نہیں کہ سب ایک ہی کام میں لگ جاؤ یہ علاوہ دین کے عقل کے بھی تو خلاف ہے ـ خدا معلوم یہاں ان لوگوں کی عقل کیوں کام نہیں دیتی موٹی بات ہے جو میں کہہ رہا ہوں ایک اور مثال سے سمجھ لیجئے کہ اگر مرد کمایا بھی کرے اور پکایا بھی کرے جھاڑو بھی دیا کرے بچوں کا ہاتھ منہ بھی دھلایا کرے یعنی یہ سب اسیکے ذمہ ہو یا اسی طرح عورت امورخانہ داری کی بھی ذمہ دار ہو اور باہر سے کما کر بھی لایا کرے اس گڑ بڑ میں کچھ بھی نہ ہو گا نہ کمائی ہوگی نہ امور خانہ داری کا انتظام ہو گا سب نظام گڑبڑ ہو جائے گا یہ کیسے ہو سکتا ہے ہر شخص کو اپنا اپنا کام انجام دینا چاہئے یہ ہی کامیابی کا راستہ ہے ورنہ گڑبڑ کرنے سے کچھ بھی نہیں ہو سکتا ـ علماء کا کام مسائل بتانا ہے جواز وعدم جواز ہم سے پوچھ ہو لو ـ احقر جامع نے عرض کیا کہ حضرت ان کو پوچھنے کی ضرورت ہی کیا ہے جس طرح جہلاء صوفیاء نے شریعت اور طریقت کو دو چیز بتلا کر احکام سے جان بچالی اور ایک مستقل فرقہ بن گیا اب وہ شریعت کی ضرورت نہیں سمجھتے اسی طرح اس گروہ نے شریعت اور سیاست کو جدا جدا بتلا کر احکام سے جان بچالی یہ بھی ایک مستقل فرقہ بن گیا ـ فرمایا بالکل صحیح ہے ان لوگوں کو شبہ یہ ہو گیا ہے کہ