کے عہدے اور منصب جتنے ہیں وہ سب اللہ کی امانتیں ہیں ، جائز نہیں کہ کوئی عہدہ کسی ایسے شخص کے سپرد کریں جو اپنی عملی یا علمی قابلیت کے اعتبار سے اس کا اہل نہیں ہے ۔ (معارف القرآن )
یہی وجہ ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب دیکھو کہ کاموں کی ذمہ داری ایسے لوگوں کے سپرد کردی گئی ہے جو اس کام کے اہل نہیں تو قیامت کا انتظار کرو۔ (بخاری) لہٰذا ہم ہمارے ہر دلعزیز وزیر اوقاف سے گذار ش کرتے ہیں کہ ضلعی وقف کمیٹیوں کی تشکیل کے وقت مناسب اور اس منصب کے اہل افراد کو مقرر کریں ، جو اوقافی جائدادوں کی نہ صرف حفاظت کرسکیں بلکہ ان کے صحیح انتظام کے ذریعے امت مسلمہ کو فائدہ بھی پہنچائیں ۔
(مطبوعہ روزنامہ سالار01/06/2000)