ضرورت کو مشکل بنانے کے بجائے سہل ترین بنانے کی عملاً کوشش ہر جانب سے کی جائے۔
لیکن صد ہزار افسوس کہ یہ دور جیسے جیسے دورِ رسالت مآبﷺ سے دور، قیامت سے قریب ہوتا جارہا ہے اسی قدر اس اہم مسئلہ کو پیچیدہ بنایا جارہا ہے حالاں کہ نبی رحمت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اَعْظَمُ النِّکَاحِ بَرْکَۃً اَیْسَرُہُ مَؤُنَۃً ( بیہقی) وہ نکاح بہت بابرکت ہے جس کا بوجھ کم سے کم پڑے ۔
جو لوگ نکاح کو مشکل بنالیتے ہیں وہ یقینا برکتوں سے محروم ہو جاتے ہیں آج ہم جن الجھنوں اور پریشانیوں میں مبتلا ہیں اس کا سب سے بڑا سبب یہی ہے کہ جو ہدایات آپﷺ نے ہمیں دیں ہم ان سے منہ موڑ کے آسمانی برکات اور خداوندی عنایات سے محروم ہو گئے ہیں اللہ تعالی ہم سب کو دین پر چلنا آسان فرمائے نفسانی خواہشات سے اور شیطان کی اتباع کرنے سے ہم سب کی حفاظت فرمائے۔آمین