عمارتیں موجود بھی ہیں ، لیکن ہماری ریاست کرناٹک میں بنگلور ، جو نہ صرف ہندوستان بلکہ ساری دنیا میں ایک ممتاز مقام رکھتا ہے اور یہاں صدیوں سے اردو بولنے والے موجود ہیں ، لیکن آج تک ’’اردو گھر‘‘ یا ’اردو ہال‘‘کے نام سے کوئی عمارت نہیں بنی۔ چند دنوں سے یہ بات گرم ہے کہ اردو ہال بنایا جائے گا ۔ اس کے لیے جگہ کی تلاش ہے ، میں قارئین کرام سے گذارش کرتا ہوں کہ اردو کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پوری دیانت داری کے ساتھ اپنی اپنی رائے دیں کہ اردو گھر یا اردو بھون کہاں بنایا جائے ، اس میں اپنے فائدے کا شائبہ تک نہ ہو ،پورے خلوص کے ساتھ مشورہ دیں انشاء اللہ خود بخود جگہ کا تعین ہوجائے گااورہمارے سامنے ایک خوبصورت ’’اردو ہال‘‘ یا ’’اردو گھر‘‘ تیار ہوجائے گا۔
(مطبوعہ روزنامہ سیاست 05/04/2000)