بہت سے ادارے ملیں گے جہاں نام تو اردو کا ہوگا لیکن کام پورا اردو کے منافی ۔ ریڈیو اسٹیشن میں اردو نشریے کے لیے ایسے شخص کو ذمہ دار بنایا گیا ہے جو اردو کا الف تک نہیں جانتے ۔ سالار میں یحییٰ نسیم صاحب کے مضمون سے بھی یہاں کی زبوں حالی کا پتہ چلتا ہے کہ ایسے کئی ادارے ہیں جہاں اپنے ہی لوگوں کے ہاتھوں اردو کا خون ہورہا ہے ۔ کسی شاعر نے ایسے ہی موقع کے لیے کہا تھا
دل کے پھپولے جل اٹھے سینے کے داغ سے
اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے
میں امید کرتا ہوں کہ ہمدردانِ اردو اس طرف توجہ فرمائیں گے ۔
مطبوعہ روزنامہ سالار 23/06/2001