شذراتِ رشادی |
|
پاک ہی ایک ایسی کتاب ہے جس کو دیکھنا بھی ثواب ، پڑھنا بھی ثواب اور سننا بھی ثواب ہے ۔ کلامِ الٰہی کی خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ اس کو سمجھے بغیر پڑھنا بھی ثواب کا باعث ہے ۔ چنانچہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ، قرآن کے ہر حرف کے پڑھنے پر دس نیکیاں ملتی ہیں اور میں یہ نہیں کہتا کہ الم ایک حرف ہے بلکہ الف علاحدہ حرف ہے ۔ لام علاحدہ حرف ہے اور میم علاحدہ حرف ہے ۔ یعنی الم کے پڑھنے پر تیس نیکیوں کا ثواب ملتا ہے ۔