دوسری حدیث حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’ جو اللہ کے راستے میں دو چیزیں خرچ کرے گا اسے فرشتے جنت کے دروازوں سے بلائیں گے کہ اے اللہ کے بندے آ یہ دروازہ اچھا ہے ، پھر جو شخص نمازی ہوگی اسے نمازیں کے دروازے سے بلایا جائے گا ، جو روزہ دار ہوگا اسے باب الریان سے بلایا جائے گا ، جو مجاہد ہوگا اسے جہاد کے دروازے سے بلایا جائے گا، جو زکوٰۃ ادا کرنے والا ہوگا اسے زکوٰۃ کے راستے سے بلایا جائے گا۔ اس پر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں اے اللہ کے رسول ، کوئی ایسا بھی ہوگا جوا ن سب دروازوں سے بلایا جائے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں ، اور مجھے امید ہے کہ آپ بھی انہیں میں سے ہوں گے ۔
مطبوعہ روزنامہ سالار 04/12/2000