تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
فَمَنْ قَالَ: أَنْتَ رَبِّي فَقَدْ فُتِنَ، وَمَنْ قَالَ: رَبِّيَ اللهُ حَتَّى يَمُوتَ، فَقَدْ عُصِمَ مِنْ فِتْنَتِهِ، وَلَا فِتْنَةَ بَعْدَهُ۔(مسند احمد: 20151) دجال کے ساتھ کچھ شیاطین ہوں گے جو انسانوں کی صورت بناکرکر آئیں گے ۔ دجال کسی دیہاتی کے پاس آکر کہے گا : اگر میں تمہارے ماں باپ کو زندہ کردوں تو کیا تم میرے رب ہونے کی گواہی دوگے ؟ وہ کہے گا : جی ، دجال اپنے شیاطین کو اُس دیہاتی کے ماں پاب کی شکل میں تبدیل کر کے دیہاتی کے سامنے پیش کرے گا اور ماں باپ (کی شکل میں آنے والے شیاطین ) کہہ رہے ہوں گے:اے میرے بیٹے اس کی پیروی کرلو ، یہ تمہارا رب ہے۔وَإِنَّ فِتْنَتَهُ أَنَّ مَعَهُ شَيَاطِينَ تَتَمَثَّلُ فِي صُورَةِ نَاسٍ , فَيَأْتِي الْأَعْرَابِيَّ فَيَقُولُ لَهُ: أَرَأَيْتَ إِنْ بَعَثْتُ لَكَ أَبَاكَ وَأُمَّكَ أَتَشْهَدُ أَنِّي رَبُّكَ؟ فَيَقُولُ: نَعَمْ , فَيُمَثِّلُ شَيَاطِينَهُ عَلَى صُورَةِ أَبِيهِ وَأُمِّهِ , فَيَقُولَانِ: يَا بُنَيَّ اتَّبِعْهُ فَإِنَّهُ رَبَّكَ۔(الفتن لحنبل بن اسحٰق:37) دجال کسی دیہاتی سے کہے گا کہ میں اگر تمہارے اونٹ کو زندہ کردوں تو کیا تم میرے ربّ ہونے کی گواہی دوگے؟ وہ کہے گا : ہاں ، تو (دجال کے )شیاطین اُس دیہاتی کے اونٹ کی شکل اختیار کرکے آجائیں گے۔إِنَّ فِتْنَتَهُ أَنْ يَقُولَ لِلْأَعْرَابِيِّ: إِنْ بَعَثْتُ لَكَ إِبِلَكَ أَتَشْهَدُ أَنِّي رَبُّكَ؟ فَيَقُولُ: نَعَمْ , فَتَمَثَّلُ لَهُ الشَّيَاطِينُ عَلَى صُورَةِ إِبِلِهِ۔(الفتن لحنبل بن اسحٰق:37) دجال آسمان کو برسنے کا حکم دے گا تو برسنے لگے گا ، زمین کو اُگانے کا حکم دے گا تو زمین غلّہ اُگانے لگے گی۔وَإِنَّ فِتْنَتَهُ أَنْ يَأْمُرَ السَّمَاءَ أَنْ تُمْطِرَ فَتُمْطِرُ , وَيَأْمُرَ الْأَرْضَ أَنْ تُنْبِتَ فَتُنْبِتُ۔(الفتن لحنبل بن اسحٰق:37) دجال مادر زاد اندھے اور کوڑھی کو تندرست اورمُردے کو زندہ کردے گا ۔إِنَّ الدَّجَّالَ خَارِجٌ، وَهُوَ أَعْوَرُ، عَيْنِ الشِّمَالِ عَلَيْهَا ظَفَرَةٌ غَلِيظَةٌ، وَإِنَّهُ يُبْرِئُ الْأَكْمَهَ وَالْأَبْرَصَ، وَيُحْيِي الْمَوْتَى وَيَقُولُ لِلنَّاسِ: أَنَا رَبُّكُمْ، فَمَنْ قَالَ: أَنْتَ رَبِّي فَقَدْ فُتِنَ، وَمَنْ قَالَ: رَبِّيَ اللهُ حَتَّى يَمُوتَ، فَقَدْ عُصِمَ مِنْ فِتْنَتِهِ، وَلَا فِتْنَةَ بَعْدَهُ۔(مسند احمد: 20151) کسی علاقے میں سے گزرے گا ، اُس علاقے کے لوگ دجال کی تکذیب کردیں گے ، پس اِس کے نتیجے میں اُن کا کوئی جانور نہیں بچے گا ، سب ہلاک ہوجائیں گے، دوسرے علاقے سے گزرے گا جہاں کے لوگ اس کی تصدیق کریں گے ، اس کے نتیجے میں دجال آسمان کو حکم دے گا وہ بارش برسانے لگے گا ، زمین کو حکم دے گا تو زمین خوب غلّہ اُگانے لگے